وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 45 فلسطینی شہید

اسرائیلی بمباری سے وسطی غزہ میں کم ازکم 45 فلسطینیوں کو منگل کے روز شہید کردیا گیا ۔ دیر البلح کے علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنا کر بمباری کی غزہ میں وزارت صحت نے کم ازکم 45 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 3 مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں ۔پچھلے چند گھنٹوں میں ان تمام فلسطینیوں اسرائیلی بمباری نے ان کے گھروں پر نشانہ لے کر شہید کردیا ہے۔ یہ فلسطینی دیر البلح کے رہنے والے تھے۔

ہسپتال میں 45 افراد کی لاشیں پہنچنے کی تصدیق شہداء الاقصی نامی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایاز الجابری نے بھی کی ہے ۔

منگل کے روز غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کرنے کے علاوہ فلسطینیوں پر زمینی حملے بھی جاری رکھے ہیں زمینی حملے خان یونس ، جنوبی غزہ اور اس سے جڑے ہوئے مختلف علاقوں میں کیے گئے ہیں ان علاقوں میں صلاح الدین چوک بھی بطور خاص شامل ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading