حیدرآباد میں ایم آئی ایم کے دفتر کو آگ لگادی گئی

حیدرآباد: پرانے شہر میں آج رونما ہوئے واقعہ میں نامعلوم شخص نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر کو آگ لگادی۔ اطلاعات کے مطابق ہاشم آباد کے اِندرا نگر میں واقع مجلس کے دفتر کو نامعلوم شخص نے اُس وقت نذر آتش کرنے کی کوشش کی جب دفتر میں کوئی نہیں تھا۔

ایک شخص بوتل میں پٹرول لے کر آیا اور دفتر کے دروازہ پر ڈال کر آگ لگادی۔ سارا منظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تحقیقات کررہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading