وزیر اعلیٰ فرنویس کو کل شام تک اکثریت ثابت کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم

۔ءی دہلی :مہاراشٹرمیں گورنرکے ذریعہ بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دینے کے فیصلے کے خلاف شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی عرضی پرسپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔ کورٹ نے وزیراعلیٰ فڑنویس کوکل شام 5 بجے تک فلورٹیسٹ کے ذریعہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیاہے۔ کورٹ نے کہا کہ شفافیت کے ذریعہ فلورٹیسٹ کرائے جائے اورارکان اسمبلی کوخفیہ ووٹنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ووٹنگ کا لائیو ٹیلی کاسٹ کرایاجائے گا۔

ممبئی کے حیات ہوٹل میں این سی پی، کانگریس اورشیو سینا کے اراکین اسمبلی کے پریڈ کے دوران سماجوادی پارٹی کے اراکین بھی موجود رہے۔

یادرہے کہ جسٹس این وی رمن، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی خصوصی بنچ نے پیر کو مسلسل دوسرے دن سبھی متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا اور آج یہ فیصلہ سنایاہے۔ جسٹس رمن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اتوار کو ایک خصوصی سماعت میں وزیراعلیٰ فڑنویس اور مہاراشٹر کے گورنر کے درمیان خط وکتابت کے دستاویزات پیش کرنے کا مرکز کو حکم دیا تھا سالیسیٹرجنرل تشار مہتا نے پیر کو خصوصی بنچ کو وہ دونوں خط سونپے، جس کے ذریعہ گورنر نےوزیراعلیٰ فڑنویس کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دی تھی اوربی جے پی لیڈر نے ارکان کی حمایت کا دعوی کیا تھا۔ تشار مہتا نے دلیل دی ہے کہ این سی پی لیڈر اجیت پوار کے ذریعہ 22 نومبر کو گورنر کو سونپے گئے خط میں انہوں نے این سی پی کے پورے 54 رکن اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔ خط میں ذکرکیا گیا تھا کہ وہ این سی پی لیجس لیٹرپارٹی کے سربراہ ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading