وزیراعلیٰ فڈنویس کے انتخاب کو چیلنج

ممبئی 13 ڈسمبر ۔چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس مبینہ طور پر ان کے خلاف زیرالتواءفوجداری مقدمات کا انکشاف نہ کرنے پر ریاستی اسمبلی کے لئے ان کے انتخاب کی منسوخی کیلئے داخل کی گئی ایک درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے انہیں دی گئی نوٹس پر مناسب جواب داخل کریں گے۔ چیف منسٹر کے دفتر نے آج یہ بات بتائی۔ سی ایم او نے ایک بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ کی یہ نوٹس اس درخواست کو قبول کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس نوٹس کا ایک مناسب جواب داخل کیا جائے گا۔ فڈنویس نے 2014 ءمیں انتخابی حلف نامہ میں ان کے خلاف کیسیس کے بارے میں تمام تفصیلات داخل کئے تھے۔ یہ درخواست گذار ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے جس نے اس کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ یہ درخواست گذار ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے جس نے اس کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ قبل ازیں دن میں سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف داخل کی گئی اپیل پر چیف منسٹر کا جواب طلب کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading