ممبئی:13ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)جہاں ریاست میں ونچیت بہوجن اگھاڑی اور ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کے درمیان اتحاد پر بات ہو رہی ہے۔ وہیں ونچیت کے صدر پرکاش امبیڈکر نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی ہے۔ پرکاش امبیڈکر ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کے لیے منترالیہ پہنچ گئے ہیں۔
دونوں کے درمیان کس معاملے پر بات ہو رہی ہے اس کی صحیح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ لیکن ممبئی میں اندو مل میںڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر کی یادگار کے ضمن میں ملاقات بتائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کے درمیان سیاسی بات چیت کا بھی قوی امکان ہے۔ پرکاش امبیڈکر اور ادھو ٹھاکرے کچھ دن پہلے ایک ہی پلیٹ فارم پر آئے تھے۔ اس کے بعد یہ بات شروع ہوئی کہ ونچیت بہوجن اگھاڑی آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ادھو ٹھاکرے کے گروپ کے ساتھ اتحاد کرے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ابتدائی بات چیت ہوئی۔ اس میں اب پرکاش امبیڈکر براہ راست ایکناتھ شندے سے ملنے پہنچ گئے، طرح طرح کی بحث چھڑ گئی ہے۔