دہلی :20نومبر۔دہلی سکریٹریٹ میں چیمبرسے وزیراعلیٰ کے باہرنکلتے ہوئے مرچ پاوڈرسے حملہ کیا گیا۔ اس دوران دھکا مکی میں کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ایک بارپھر حملے کا شکار ہوئے۔ کیجریوال پردہلی سکریٹریٹ میں چیمبرسے باہرنکلتے ہوئے مرچ پاوڈرسے حملہ بولا گیا۔ اس دوران دھکا مکی میں کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔
ویڈیو دیکھے
حملہ آورکی شناخت انل شرما کے طورپرہوئی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے انل شرما کوپکڑلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اروند کیجریوال کی آنکھ میں مرچ پاونڈرگرا ہے۔ تھوڑی ہی دیرمیں کیجریوال اس حملے کے متعلق میں پریس کانفرنس کرکے جانکاری دیں گے۔اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرحملہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پردہلی سکریٹریٹ میں ہوئے حملے کے بعد سے ایک بارپھرسیکورٹی انتظامات پرسوال اٹھنا لازمی ہے۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بھی آج شام 4:30 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔