وزیراعظم نے مہاراشٹر میں ہاوسنگ اور شہری ترقیات سے متعلق اہم پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی

نئی دہلی، 18 دسمبر. (پی ایس آئی) وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے دورمہاراشٹر کے دوران آج ہاو¿سنگ اور شہری نقل وحمل سے متعلق اہم پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی۔کلیان میں ایک عوامی جلسے کے دوران وزیراعظم نے دو اہم میٹرو کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ کوریڈور ہیں تھانے–بھیونڈی-کلیان میٹرو اور دہیسر-میرا-بھیئندر میٹرو۔تکمیل کے بعد یہ دونوں کوریڈور علاقے میں عوامی نقل وحمل سے متعلق عظیم خدمات انجام دیں گے۔وزیراعظم نے کلیان میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ای ڈبلیو ایس اور ایل آئی جی ہاو¿سنگ اسکیم کی 90 ہزار اکائیوں کا افتتاح کیا۔ کلیان میں آج جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا، ان کی لاگت تقریباً 33 ہزار کروڑ روپے ہے۔پونے میں وزیراعظم نے پونے میٹرو فیز3 کا سنگ بنیاد رکھا۔کلیان میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ کیسے مرکزی حکومت کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور عوامی نقل وحمل کی ترقی سے متعلق کاموں کو رفتار دی گئی ہے۔ انہوں نے 2022 تک “سبھی کے لیے گھر” کے مرکزی حکومت کے ویڑن کا اعادہ کیا۔پونے میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کنکٹی ویٹی سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر زبردست زور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توجہ اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور نقل وحمل کے شعبے کو مربوط کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا اور اٹل انوویشن مشن کے توسط سے ہندوستان ٹیکنالوجی کے ایک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading