وزیراعظم مودی کے رام مندر تبصرے پر شیوسینا کا طنز

ممبئی ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چند مہینوں تک رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کرنے سے گریز کریں ۔ کیونکہ رام مندر مسئلہ عدالت میں زیردوران ہے ، اس کی حلیف شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نے اس پر ناسک میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے طنز کیا اور کہا کہ مجھے بہادر اور بڑبولے قائد کی رام مندر تنازعہ پر جاری کردہ بیان سے حیرت ہوئی ۔ ملک کا ہر شخص جانتا اور سپریم کورٹ کا احترام کرتا ہے ۔ سپریم کورٹ اراضی تنازعہ کی سماعت کررہی ہے رام مندر کی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ایودھیا کے دورہ کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کرنا چاہتے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading