وراٹ کوہلی کا گینڈوں کی نسل کی بقا کا عہد، مہم جوئی کا آغاز

ممبئی: اسٹار ہندوستانی بلے باز روہت شرما گریٹر ون ہارن رائنو یا انڈین رائنو کے تحفظ کےلئے آگے آئے ہیں۔ وہ ڈبلیوڈبلیویف اور اینیمل پلانٹ کے ساتھ مل کر ’روہت 4 رائنو ‘مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ روہت شرما نے 22 ستمبر کو ’ورلڈ رائنو ڈے‘ منانے کے لئے اینیمل پلانٹ پر شروع کی گئی مہم میں گینڈوں کی 22 کمزور نسلوں کو بچانے کے لئے اپنا تعاون دینے کا عہد کیا ہے۔

دنیا میں تقریبا 3500 گینڈوں میں سے 82 فیصد ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔ کبھی سندھ، گنگا اور برہمپوتر دریا میں بڑی تعداد میں ملنے والا یہ جانور اب صرف آسام، مغربی بنگال، بہار اور اترپردیش کے کچھ ہی مقامات پر پایا جاتا ہے۔

ہندوستان کے نائب کپتان روہت شرما ڈبلیوڈبلیویف انڈیا اور اینيمل پلینیٹ کے ساتھ مل کر گینڈوں کے تحفظ کے بارے میں بتانے کے لئے ‘روہت 4 رائنوج’ مہم سے جڑے ہیں۔ یہ مہم 22 ستمبر کو ‘ورلڈ رائنو ڈے’ کے لیے اینيمل پلینیٹ پر لانچ کیا جائے گا۔روہت شرما 2018 میں رائنو کےتحفظ کے لئے ڈبلیوڈبلیویف انڈیا میں اس کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر شامل ہوئے تھے۔

روہت نے گینڈوں کے تحفظ سے متعلق مہم کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا، ” ہمارا فرض ہے کہ ہمیں جانوروں کی دوسری نسلوں کو بھی بچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا، ” مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے اور ہمیں اس بات کو یقین بنانے کے لئے سب کچھ کرنا چاہئے کہ ہمارے بچے دنیا کے حیاتیاتی تنوع کا لطف اٹھا سکیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading