وائیکو 2009 کے غداریٔ وطن معاملے میں مجرم قرار، ضمانت پر رہا

چنئی: ایم ڈی ایم کے کے رہنما وائیکو کو 2009 کے غداریٔ وطن کے معاملے میں یہاں کی خصوصی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے ایک برس قید کی سزا سنائی ہے۔

خصوصی جج جے شانتی نے مسٹر وائیکو کو 2009 کے غداریٔ وطن کے معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے انھیں ایک برس کے قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں ان پر 10 ہزار روپیے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ وہ 18 جولائی کو راجیہ سبھا کے الیکشن میں ایم ڈی ایم کے؛ کے امیدوار ہیں۔

حالانکہ بعد میں جج نے اس سزا کو معطل کر دیا اور اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت بھی دیا ہے۔ انھیں اس معاملے میں دائر عرضی پر ضمانت دے دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ ڈی ایم کے دور اقتدار میں انہوں نے اپنی ایک کتاب ’آئی ایم میکینگ ایکیوزیشن‘کے رسم اجراء کے موقع پر کچھ تبصرے کیے تھے اور اسی معاملے میں ڈی ایم کے نے ان کے خلاف غداریٔ وطن کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اس فیصلے کے بعد انہوں نے عدالت سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان کی زندگی کا بے حد مسرت کا دن ہے‘۔

انہوں نے کہا،’میں اب بھی لِٹّے کی حمایت جاری رکھوں گا اور میں نے سزا میں کمی کی عرضی نہیں دی تھی۔ میں نے جج سے کہہ دیا تھا کہ سزا میں کمی کی گزارش نہیں کی تھی ۔ میں لِٹّے کی حمایت جاری رکھوں گا۔ اگر مجھے عمرقید کی سزا بھی ہوجائے تب بھی میں خوش رہوں گا‘۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading