نیپال میں فرقہ وارانہ تشدد’ اترپردیش کے بلرام پور سرحد پر چوکسی میں اضافہ

بلرام پور، یکم نومبر (یو این آئی)اترپردیش میں ہندوستان۔نیپال سرحد سے ملحق بلرام پور ضلع کے سرحد سے ملحق پانچ تھانہ علاقوں میں نیپال کے کرشنا نگر میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) اور شہری پولس نے چوکسی میں اضافہ کردیا ہے۔
پولس سپرنٹنڈنٹ دیو رنجن ورما نے آج یہاں بتایا کہ نیپال کے کرشنا نگر ضلع میں بدھ کو مہالکشمی کے مجسمہ کے وسرن کے دوران دو برادری کے درمیان ہوئے تشدد کے بعد احتیاط کے طور پر ضلع کے گیسڈی، پچپڑوا، ہریا، تلسی پور اور جروا تھانہ علاقوں کے علاوہ سرحد کی نگرانی چوکیوں پر ایس ایس بی اور پولس کے جوانوں نے چوکسی میں اضافہ کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جوان ریل راستوں، سڑکوں، غیر روایتی راستے پگڈنڈی، مشکل راستوں اور دیگر عام مقامات پر آنے جانے والوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ مزید نگرانی کے لئے چوکیوں اور چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں سے سبھی طرح کے راہگیروں پر نظر رکھی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں پولس نے ایڈوائزری جاری کر کے نیپال کی جانب سے آنے جانے والوں کو نیپال میں صورت حال معمول پر آنے کے بعد ہی آنے جانے کے لئے کہا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading