نیٹ پیپر لیک کا معاملہ یوپی پہنچا، بہار پولیس نے الہ آباد میں مارا چھاپہ

میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے نیٹ امتحان کے پیپر لیک کا معاملہ اب اتر پردیش پہنچ چکا ہے۔ ملزمین کو پکڑنے کے لیے بہار پولیس نے الہ آباد (پریاگ راج) میں چھاپہ مارا لیکن وہ نہیں ملے۔ بہار پولیس ایک ڈاکٹر اور اس کے بیٹے کو تلاش کر رہی ہے۔ ڈاکٹر پر الزام ہے کہ اس نے نیٹ کا امتحان دلانے کے لیے اپنے بیٹے کی جگہ پر جودھپور ایمس کے ایک طالب علم کی ’خدمات‘ حاصل کی تھیں۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق ملزم ڈاکٹر کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ آرتھوپیڈک سرجن ہے۔ الہ آباد میں اس کا ایک اسپتال بھی ہے۔ ڈاکٹر نے اپنے بیٹے کے نیٹ امتحان میں شرکت کے لیے درخواست فارم بھی بھرا تھا۔ ڈاکٹر درخواست دینے سے پہلے ہی پیپر لیک کرنے والے گروپ سے رابطے میں تھا۔

ڈاکٹر نے اپنے بیٹے کی جگہ جودھ پور ایمس کے ایک طالب علم سے امتحان دلوایا تھا۔ درخواست فارم میں ڈاکٹر کے بیٹے کی جگہ جودھپور ایمس کے طالب علم کی تصویر لگائی گئی تھی۔ اس کا فرضی آدھار کارڈ تیار کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کے بیٹے کا امتحان دینے کا سنٹر بہار کے مظفر پور کے ڈی اے وی کالج میں تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading