بھیونڈی ( شارف انصاری ):-جمعہ کا مقدس دن تھا، مقدس وقت تھا ،بند گان خدا سجدہ ریز ی کے لیے معبود حقیقی کی بارگاہ میں حاضر تھے کہ ایک انسان بندوق لے کر مسجد میں داخل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے بے شمار لوگوں کو خاک وخون میںتڑپادیا ۔اس نے ایسی بے تحاشہ گولیاں نماز یوں پر برسائی کی النور مسجد قتل کامقتل بن گیا اورلاشوںکےانبار لگ گئے ،قاتل نے بے رحمی وبے دردی کا جو مظاہرہ کیا اسے دیکھ کر انسانوں کے دل دہل گئے اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس واقعے کی ویڈیو شوٹنگ کا اہتمام بھی قاتل نے خود ہی کیا اور اسے سوشل میٖڈیا پر وائرل کردیا جس سے اس ظلم وجبر کے ایک ایک پل کو دنیا نے دیکھ لیا ۔