نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی اقتصادی بحران کی وجہ: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کو بیان بازی کے بجائے واضح طور سے قبول کرنا چاہئے کہ نوٹ بندي اور غلط طریقے سےاشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذکرنے کے فیصلے کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کی زد میں ہے۔

کانگریس نے ٹوئٹر کے ذریعہ بتایا کہ حکومت کو معاشی بحران کے سلسلے میں یہ بہانا بنانا بند کرنا چاہئے کہ لوگوں نے گاڑی خریدنا چھوڑ کر کیب جیسے متبادل کا استعمال شروع کر دیا ہے اور کچھ لوگ الیکٹرونک گاڑی خرید رہے ہیں اس لئے آٹوموبايل کے شعبے میں گراوٹ آئی ہے۔

پارٹی نے کہا ’’حقیقت یہ ہے کہ نوٹ بندی اور غلط طریقے سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کی وجہ سے ملک کواقتصادی بحران کا سامنا ہے اور حکومت کو اس حقیقت کو تسلیم کرکے اس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔‘‘

ایک اور ٹویٹ میں پارٹی نے کہا ’’آپ سب لوگوں کو کچھ وقت تک گمراہ کرسکتے ہیں لیکن ہر وقت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کو سمجھنا چاہئے کہ حقیقت ہی آپ کو بہت آگے لے جا سکتی ہے۔‘‘ پارٹی نے کہا ہے کہ ماروتی سوزوکی کے پانچ پلانٹ بند ہو گئے ہیں اور مسلسل چھٹے مہینے 25 فیصد تک پروڈکشن بنانے بند کردیئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر ایک پروگرام میں کہہ رہے ہیں کہ اقتصادی بحران کی وجہ لوگوں کے گاڑی خریدنے کے بجائے ادھر ادھر جانے کے لئے کیب جیسے متبادل کا استعمال کرنے یا الیکٹرانک کار کی خریداری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading