ناندیڑ:یوم اساتذہ سے قبل طالبہ کو ہوس کانشانہ بنانے والے معلم کی گرفتاری

کنوٹ:5ستمبر:(ورقِ تازہ نیوز)نابالغ طالبہ کو وقتا فوقتا لالچ دے کر گوکوندا میں واقع رہائشی روم پر لے جا کر تین دن تک جنسی تشددکا نشانہ بنانے والے ایک معلم کے خلاف یوم اساتذہ سے ایک دن قبل یعنی کل مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس معاملے میں درندہ صفت معلم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ضلع پریشد ہائی اسکول پارڈی۔ بودھوڑی خرد میں یہ معلم اپنی خدمات انجام دیتا ہے۔ 22 تا 24 جولائی کے درمیان اور اس کے بعد بھی اس نے طالبہ کے ساتھ یہ حرکت کی ہے جبکہ کچھ طلباء نے بتایا کہ وہ اسکول میں بھی غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے۔کبھی فوٹو کھنچوانے ‘آدھا رکارڈ کی تیاری‘ خانگی ٹیوشن کلاسیس‘ کے نام پر ہر ہفتہ اور اتوار کو گوکندامیں بلواکر تین دنوں تک جبراً جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولس انسپکٹر دیپک بورشے کی ہدایت پر پی ایس آئی واٹھورے نے معاملے کی تفتیش کرکے سب ڈویژنل آفیسر ملگھنے کے پاس معاملہ بھیج دیا ہے ۔

ملزم معلم کے خلاف جرم نمبر 216/2023دفعہ 376‘354 ‘223 ‘506اور پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ کااندراج کردیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading