نئی دہلی: بنگلہ اداکارہ اورترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں ایک بارپھر سوشل میڈیا پرسرخیوں میں ہیں۔ نصرت جہاں نے درگا پوجا پنڈال میں اپنے شوہرنکھل جین کے ساتھ پوجا ارچنا کی، جس کا فوٹو انٹرنیٹ پروائرل ہورہا ہے۔ وہیں نصرت جہاں کے پوجا ارچنا کرنے پرایک دیوبندی عالم ناراض ہوگئے ہیں۔ عالم دین نے نصرت جہاں کواپنا نام تبدیل کرنےکی نصیحت دے دی ہے۔ اس کےساتھ ہی عالم دین کا کہنا ہے کہ نصرت جہاں مسلمانوں اوراسلام کو بدنام کررہی ہیں۔

نصرت جہاں سے ناراض دیوبندی عالم نے کہا کہ وہ کیوں غیرمذہبی کام کررہی ہیں؟ اسلام میں اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کرنا حرام ہے۔ اگرنصرت جہاں کوغیرمذہبی کام کرنا ہے، توکیوں نہیں اپنا نام تبدیل کرلیتی ہیں۔ اس طرح کے کام کرکے نصرت جہاں اسلام اور مسلمانوں کی کیوں توہین کررہی ہیں؟
اتحاد علمائے ہند کےنائب صدرمفتی اسد قاسمی نے کہا ‘نصرت جہاں نےاس طرح کوئی پہلی بارپوجا نہیں کی ہے، اس سے قبل بھی وہ پوجاکرتی رہی ہیں۔ اسی عمل کو دوہراتے ہوئے انہوں نے اس باربھی نودرگا کی پوجا کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کا عمل اسلام کے اندربالکل جائزنہیں ہے۔ اسلام اس چیزکی اجازت نہیں دیتا ہےکہ اللہ کے سوا کسی اورکی عبادت کی جائے، کسی اورکی پوجا کی جائے۔ یہ اسلام کے اندرحرام ہے’۔