نشے میں بیہوش سنجے دت کی صحافیوں کوگالی گلوچ

ممبئی:10۔نومبر۔(ایجنسیز) بالی ووڈ میں اسٹارس نے بھی دیوالی کا جشن منایا۔ کئی ستاروں نے اس موقع پر اپنے گھر پارٹیاں بھی دیں۔ بالی ووڈ اسٹارس کے دویالی سیلیبریشن کی کچھ تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو سنجے دت کے گھر پر دی گئی دیوالی پارٹی کا بھی ہے۔اس وائرل ویڈیو میں شراب کے نشے میں دھت سنجے دت صحافیوں کو گالی دیتے نظر آ رہے ہیں۔ سنجے کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ‘ وہ لوگ اپنے گھر جاکر گھر والوں کے ساتھ دیوالی کیوں نہیں منا رہے ہیں۔ ساتھ میں وہ گالیاں بول رہے ہیں۔ سنجے کے گھر جانے کی بات پر صحافی کہتے ہیں کہ ان کے باس نے ان لوگوں کو اپنا کام کرنے کو کہا ہے۔ اس کے بعد بھی سنجے گندی گالیاں دیتے ہیں۔گالی دیتے ہوئے سنجے کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سنجے کے اس ویڈیو پر انہیں ٹرول بھی کیا گیا ہے۔ نیوز 18 نے ویڈیودیکھا لیکن اس میں گالیں ہونے کی وجہ سے ہم نے ویڈیو نہیں لگایا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading