نرمل۔2۔ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ ہفتہ 31/ اگست کو نرمل کے تروملا تھیٹر کے قریب شاہراہِ عام پر محمد نہال کے ساتھ بے رحمی کے ساتھ ہوئے ماب لنچنگ کے وحشیانہ واقعہ کے خلاف یکم ستمبر اتوار کے دن صبح 11 بجے پولس اسٹیشن میں، نہال کے اہل خانہ کے ساتھ سینکڑوں مسلم نوجوان وقائدین احتجاج کرتے ہوئے جمع ہوئے اور سی ای نرمل جان دیواکر صاحب سے ہجومی تشدد کرنے والے شرپسند عناصر کو کیفرِکردار تک پہونچانے کے لیے بروقت سخت کارروائی کرنے کا پر زور مطالبہ کیا.
سرکل انسپکٹر نرمل جان دیواکر نے سی سی ٹی وی فوٹیچ کی مدد سے ابتدائی حملہ کرنے والے سات افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے بروقت انہیں گرفتار کرلیا اور ساتوں افراد پر قانونِ تعزیراتِ ہند کی دفعات :290، 324 ، 34 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، سرکل انسپکٹر جان دیواکر نے کہا کہ نرمل کی پ±رامن فضا کو مکدر کرنے کے لیے کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنانا پولس حکام کی ذمہ داری ہے، امن سے کھلواڑ کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا، چاہے وہ کوئی بھی ہو، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
لہٰذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیتے ہوئے امن کی برقراری کے سلسلے میں پولس کا بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع نرمل کے نوجوان، کثیر تعداد میں موجود تھے جن میں کا نگریس کے اقلیتی لیڈر رفیع دادا، ٹی آر ایس اقلیتی قائد مجاہد چاو¿ش، سماجی کارکن شیخ شبیر، رضوان، ندیم، رشید اظہر کے نام قابلِ ذکر ہیں
ہیں