نرسنگھانند جو اپنی بدزبانی کے لئے مشہور ہے ایک بارپھر اس نے قرآن کو شیطانی کتاب کہہ کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے اپنے ایک ویڈیو بیان میں نرسنگھانند اسرائیل سے اپیل کررہاہے کہ وہ ایک ہزار کی فوج لے کر اسرائیل انا چاہتا ہے اور پھر کہا کہ ہمارا اور تمہارا دشمن ایک ہی ہے اس لیے ہم مل کر لڑیں گے مسلمانوں کو دنیا سے مٹادینگے اسی ضمن میں وہ قرآن کو باربار شیطانی کتاب کہہ رہاہے
کل جیسے ہی یہ کلپ بھیونڈی والوں تک پہنچی لوگوں میں سخت غم وغصہ پیدا ہوگیا اور زیتون پورہ کے جی این کے سفیان نے شہر کے عالم دین مولانا یوسف رضا قادری سے رابطہ کرکے ان کو وہ کلپ سنائی مولانا نے فورا وہ کلپ کمہار واڑہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کو بھیجی اور اس پر کاروائی کا مطالبہ کیامگر رات تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور پھر رات میں لوگوں کا ایک جم غفیر کلپ لے کر کاروائی کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا مگر ڈیوٹی پر موجود آفیسر نےاس وقت ایف آئی آر لینے سے انکار کردیا جس سے لوگوں میں اور غم وغصہ پیدا ہوگیا اور لوگوں نے مولانا یوسف رضا قادری سے رابطہ کرکے انھیں صورت حال سے آگاہ کیا
مولانا یوسف رضا قادری مولانا شمشاد نوری مولانا علی حسین ہاشمی مولانا مطیع الرحمن مولانا نور محمد مولانا ناصر کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور آفیسر سے گزارش کی کہ قرآن کی توہین سے مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوئی ہے اس لیے آپ اس پر ایف آئی آر درج کرکے فورا کاروائی کیجیے آفیسر نے کہا کہ میں ایف ائی آر کی تفصیلات لکھ لیتا ہوں مگر ایف ائی آر صبح میں ہوگی انچارج صاحب کے آنے کے پعد مگر آج پورا دن گزر گیا پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی
تنظیم علماء اہلسنت بھیونڈی نے یہ عزم کرلیا ہے کہ نرسنگھانند جیسے گستاخ نبی گستاخ قرآن واسلام کو جو آیے دن اپنی یاوہ گوئی سے مسلمانوں کی دل آزاری کرتا رہتا ہے اسے اب ہر حال میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا اگر بھیونڈی پولیس نے اس سلسلے میں تعاون نہیں کیا تو ہم کورٹ کے ذریعے کوشش کریں گے