نا ندیڑ:3جولائی( ورق تازہ نیوز)دھرم آباد شہر میں ڈکیتی کی تیاری کر رہے 5 افراد میں سے 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے 9 لاکھ 20 ہزار روپے کی نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق دھرماباد پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سدیش بھڈیکر کی رہنمائی اور شنکھالی کے سب انسپکٹر مادھو لونیکر کی قیادت میں پولیس پارٹی نے شہر میں کارروائی کی۔
اس دوران خفیہ اطلاع ملنے پر ڈکیتی کی تیاری میں مصروف 5 ملزمان میں سے 3 کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 2 ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔گرفتار ملزمان میں واجے گاوں کے رہائشی شیخ امروز شیخ عبدالرزاق، محمد ساحل محمد صاحب، شیخ اسلم نفیس (ضلع یوت محل کے آکھریٹ نگر پوسد کے رہائشی) شامل ہیں۔
فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت ماجد بیگ اور انزر بیگ کے طور پر کی گئی ہے، جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ان ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی تیاری اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔