نا ندیڑ:بھائی نے بہن کو لڑکے کے ساتھ لاج میں رنگے ہاتھوں پکڑلیا،دیگر2 طالبات بھی لڑکوں کیساتھ پائی گئیں

نا ندیڑ:23جولائی( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے اردھاپور تعلقہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی تین لڑکیاں اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ تامسا روڈ پر واقع "گاروا لاج” میں گئی تھیں۔ ان میں سے ایک لڑکی کے بھائی کو اس بات کی اطلاع ملی تو وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ لاج پر پہنچا، جہاں اس نے اپنی بہن اور اس کے دوست کو ایک کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ذرائع کے مطابق، بہن کو اس حالت میں دیکھ کر بھائی نے غصے میں آ کر دونوں کو جھگڑے پر آمادہ کر دیا۔ گھبراہٹ کے عالم میں لڑکی نے لاج کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی، جس سے اس کا ایک بازو ٹوٹ گیا۔

بعد ازاں، بھائی اور اس کے ساتھیوں نے لڑکے کو زبردستی لاج سے باہر نکالا اور بھوکر پھاٹے کے قریب لے جا کر شدید مارپیٹ کی۔ اس دوران لڑکے کے پیٹ میں چاقو گھونپنے کی دل دہلا دینے والی واردات انجام دی گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ زخمی لڑکی کا علاج سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔یہ واقعہ 21 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب تینوں لڑکیاں کالج سے چھٹی کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ بائیک پر لاج پہنچی تھیں۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے نے ناندیڑ میں ہلچل مچا دی ہے اور یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ آخر کالج کی طالبات ایسے معاملات میں کیوں ملوث ہو رہی ہیں؟

لڑکیوں کی جانب سے زیادتی کا الزام، لڑکوں پر مقدمہ درج
دوسری جانب، متاثرہ لڑکیوں نے پولیس میںا شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ تینوں لڑکوں نے انہیں زبردستی بائیک پر بٹھا کر لاج لے آئے اور وہاں ان کے ساتھ زیادتی کی۔ اس شکایت کی بنیاد پر تینوں نوجوانوں پر جنسی زیادتی اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسی دوران زخمی لڑکے کی شکایت پر نابالغ لڑکی کے بھائی سمیت تین افراد پر قتل کی کوشش کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اویناش کمار نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading