ناندیڑ:27نومبر۔(راست)ماہر اساتذہ کی رہنمائی میں گیارہویں، بارہویں سائنس لئے شاہین گرو پ آف انسٹی ٹیوشن کے ذریعے ایک اہلیتی داخلہ امتحان کا انعقاد9 دسمبر2018 کو ہندوستان کے مختلف مراکز پر کیا جارہا ہے۔ امتحان کا انعقاد صبح 10:30بجے سے 1:30بجے کے درمیان ہوگا ۔جس میں اردو اور انگریزی میڈیم کے طلباءو طالبات شرکت کر سکتے ہیں ۔ امتحان کا مقصد قابل، ذہین ، ضرورت مند اور معاشی طور سے کمزور طلبہ کی شناخت اور انھیں گیارہویں اور ہارہویں سائنس اسٹریم کے ساتھ ساتھNEET/JEEمکمل انٹرنس امتحان کی کوچنگ مفت طعام و قیام کے ساتھ فراہم کرنا ہے۔ امتحان کے نتائج اور معاشی حالت کے لحاظ سے طلباءو طالبات کو تین گروپ میں تقسیم کیا جائیگا۔
۱) ٹاپر یعنی پہلے گروپ کے طلباءو طالبات کو 100%فری کوچنگ + 100%فری رہائش کی سہولت ہوگی۔۲) دوسرے گروپ کے طلباءو طالبات کو 100%فری کوچنگ کی سہولت ہوگی۔۳) تیسرے گروپ کے طلباءو طالبات کو کو چنگ فیس میں 50%کی رعایت دی جائیگی۔ یاد رہے کے گزشتہ سال شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن سے کوچنگ حاصل کرنے والے تین سو سے زیادہ طلباءMBBSکورس میں داخلہ کے اہل قرار پائے۔ امسال اللہ کی ذات سے بہتر کار کردگی کی توقع ہے۔، اور انشا اللہ 2020تک پورے ہندوستان کے گورنمنٹ میڈیکل کالجز میں ایک فی صد نشستیں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن سے پر کرنے کاعزم کیا گیا ہے ۔
امتحان کا طریقہ : سوالات دہم جماعت کے نصاب پر مبنی ہونگے ۔سوالیہ پرچہ کل 180 سوالات پر مشتمل ہوگاجس میںMaths کے 45، Biology کے 45، Chemistryکے 45اور Physics کے 45سوالات ہونگے۔ ہر سوال کے چار متبادل جوابات میں سے صحیح جواب کا انتخاب کر OMRشیٹ پر درج کرنا ہوگا۔ امتحان تین گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔امتحان کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 3 دسمبر 2018 ہے۔
رجسٹریشن و ویب سائٹ کا پتہ:امتحان میں شرکت کے لئے آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی مراکزکی معلومات کے لئے طلبہ درج ذیل ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔
http://www.shaheengroup.org،www.ssg2019.com
امتحان کے مراکز :شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی جانب سے اس اسکالر شپ امتحان کا انعقاد ناندیڑ شہر و ناندیڑ ضلع کے اطراف کے علاقوں کے طلبہ کے لئے درج ذیل سینٹر پر کیا جارہا ہے۔ طلباءو طالبات آف لائن فارم بھرنے کے لئے شاہین اکیڈمی ناندیڑ ، راج کارنر، ایرپورٹ روڈ، شیواجی کالج کے سامنے، ناندیڑمرکز پررابطہ کریں۔تمام اسکول انتظامیہ ، پرنسپل صاحبان، اساتذہ اکرام، مختلف فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران اور ایجوکیشنل کاونسلر سے درخواست ہے کہ وہ ذہین، قابل ، محنتی ، ضرورت مند اور غریب طلباءکو زیادہ سے زیادہ اس امتحان میں شریک کروانے کی کوشش کریں تاکہ انکی مزید تعلیم کے اخراجات اسکالر شپ کے ذریعہ ادا ہوں اور وہ پڑھائی کے لئے پر افزا ، موبائل اور آٹو موبائل فری، تعلیمی ماحول میں اپنے بہترین مستقبل کے خواب شرمندہ تعبیر کرسکیں ۔مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:7758862972, 9579994294, 7875053882