ناندیڑ:5خطرناک عادی مجرمین گرفتار‘ایل سی بی کی کامیاب کاروائی

ناندیڑ:7ستمبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر وضلع میں جرائم اور فائرئنگ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے نئے ایس پی وجئے کمار مگراورایڈیشنل ایس پی دتارا م راٹھوڑ نے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت لوکل کرائم برانچ انسپکٹر رام راو گاڑیکر کو دی تھی ۔اس ہدایت کے بعد ایل سی بی نے فائرئنگ ودیگر لوٹ مار‘ڈکیتی کی وارداتوں میںملوث عادی مجرمین کی تلاش کیلئے دستے تشکیل دئےے ۔ ریکارڈ میں موجود مجرمین اور مفرور مجرمین کی تلاش کے دوران 6ستمبر کی درمیانی شب اطلاع ملی کہ ائیرپورٹ پولس اسٹیشن حدود کے نیو بائے پاس دیگلوناکہ کی سمت جانیوالے ریلوے انڈر بریج کے پاس کچھ افراد مشتبہ حالت میں موجود ہے ۔ ایل سی بی کے ملازمین نے رات دو بجکر 35منٹ پر چھاپہ مارکر کچھ افراد کو گرفتا رکرلیا ہے انکی تحویل سے مہلک اسلحہ ‘د و موٹر سائیکل اور ڈکیتی میں استعمال مختلف سازوسامان بھی ضبط کیاگیا ۔

اس وقت وہاں موجود پانچ ملزمین کوگرفتار کرلیا جبکہ تین مجرمین اندھیرے کافائدہ اٹھاکرفرار ہوگئے ۔ ان گرفتار ملزمین میں سندیپ سنگھ عرف ببو ولد کلدیپ سنگھ سندھو عمر 27سال ساکن گرودوارہ گیٹ نمبر 4‘بڑ پورہ ناندیڑ ۔ پرویندرسنگھ عرف پپا ولد ہیراسنگھ بنجارا عمر26 سال ساکن مہاڈا کالونی نیو کوٹھاناندیڑ۔ کرن سنگھ عرف کرن ولد نانک سنگھ گل عمر33 ساکن کول ٹھانہ سانگوی ‘ہرسول پوسٹ پھلمبری تعلقہ ضلع اورنگ آباد ۔حال مقیم سجان سنگھ رام گڑیا کا مکان‘نندی گرام سوسائٹی ناندیڑ۔ وکرم سنگھ عرف ویکی ولد ہرجیت سنگھ جادھو عمر 29 سال ساکن مالدری تانڈا تعلقہ بھوکر ۔حال مقیم گوئند نگرہنگولی ناکہ ناندیڑ ۔ لکھن سنگھ دشرتھ سنگھ ٹھاکور عمر 26 سال ساکن گرودوارہ گیٹ نمبر2 چکھلواڑی ناندیڑ ۔ ان ملزمین کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 250/19 دفعات 384‘ 506] 34 ‘ ۔ اردھاپور پولس اسٹیشن 61/2018 دفعات 302‘ 201]120B‘147 ۔ ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 232/2018‘دفعہ4/24۔ پولس اسٹیشن اتوارہ جرم نمبر 75/2009 دفعہ 3/25۔اس کاروائی کے دوران جو ملزمین فرار ہوگئے ان میں کمل پریت سنگھ عرف کمل ولد امرجیت سنگھ سندھوناندیڑ‘ بلپریت سنگھ عرف آشیش ولدنانک سنگھ سپورے ساکن نندی گرام سوسائٹی ناندیڑ ان کے خلاف حالیہ دنوں ڈاکٹر کتروار سے 50لاکھ روپے کی کھنڈنی کی دھمکی دینے کے معاملے میں وزیرآباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔

اس کے علاوہ پریم سنگھ عرف پمیا وٹھل سنگھ سپورے ساکن ترکوٹ تعلقہ ناندیڑ(اس نے ناندیڑ شہر کے صنعتکارآشیش پاٹنی و پرمیٹ روم مالک سریش راٹھوڑ پر فائرنگ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی اسکے خلاف شیواجی نگراور وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے ۔ مذکورہ گرفتار پانچ ملزمین کی تحویل سے ایک تلوار ‘ فرش ‘لوہے کی کلہاڑی “تین خنجر چاقو کے علاوہ دو موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 399‘402اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔ مذکورہ کاروائی ایس پی و ایڈیشنل ایس پی کی رہنمائی میں پی آئی گاڈیکر‘ اے پی آئی پانچال‘ اے پی آئی جادھو ‘بھارتی ‘ بھوڑ ‘ اے ایس آئی شاہو ‘ گوند منڈے ُ ایشور چوہان ‘ پولس جمعدارسنجے کیندرے ‘ بھانوداس ورجے ‘ افضل پٹھان ‘ لامتورے ‘ تیلنگ ‘ بینواڑ‘ بالاجی پوتدار ‘ تاناجی یڑگے‘ پلیواڑ‘ دیواچوہان ‘ بجرنگ بوڈکے ‘ شیخ کلیم ‘ ڈرائیور ٹھاکور‘دادا راو شری رامے ‘ بالاجی منڈے ] وشنو اینگڑے‘ سکھارام نوگھرے ‘ سنیل دت ‘ دیناناتھ شندے ‘بالاجی یادگلوار ‘ بالاجی ہنگنکر ‘ و خاتون پولس ملازمہ پھلارے ودیگر نے اہم کارکردگی انجام دی ۔ ایس پی سنجے کمار نے ان تمام کو مبارکباد پیش کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading