ناندیڑ:24 جنوری کے بندکو کُل جماعتی تحریک کی تائید

ناندیڑ:21۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے24جنوری مہاراشٹر بندکا اعلان کیاہے ۔شہریت ترمیمی قانون کےخلاف پورے ملک میں احتجاج کیا جارہاہے ۔الگ الگ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں ونچت بہوجن اگھاڑی نے بھی 24 جنوری کو مہاراشٹر بند کی کال دی ہے

مہاراشٹر بند کی دی گئی کال کے تحت ناندیڑ میں بھی بند کا اہتمام کیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے ذمہ داران نے کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور ااس معاملے میں ان سے حمایت دینے کی مانگ کی تھی ۔

ونچت بہوجن اگھاڑی کے بند میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلقہ فیصلہ کرنے کےلئے آج کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی میٹنگ میں کل جماعتی تحریک نے تمام افراد کی رائے سے یہ طے کیا ہے کہ 24جنوری کے مہاراشٹر بند کی حمایت کی جائے گی ۔اور لوگوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ بند میں شامل ہوکر حکومت تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کرے ۔یہاں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بند سے متعلق تاجر اپنی مرضی سے اپنے اپنے کاروبار بند رکھے گے ۔بند کے بارے میں کوئی زورزبردستی کسی کے ساتھ نہیں کی جائے گی صرف محبت سے بند کی اپیل کی جائے گی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading