ناندیڑ:پربھاگ 13۔ڈی کے ضمنی چناو ‘ صابرچاوس ایم آئی ایم ‘ عبدالغفار کانگریس کے امیدوار

ناندیڑ:21۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ نمبر 13 ۔ڈی چوپالہ مدینہ نگر کے ضمنی چناو میں آج 21جنوری کو آخری دن جملہ 12امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کیں۔ ان میں کانگریس پارٹی کی جانب سے عبدالغفار عبدالستار نے دو پرچے ‘ایکناتھ گروڑے نے شیوسینا کی طرف سے ایک پرچہ جبکہ ایم آئی ایم کے نامزدامیدوار صابرچاوس نے دو پرچے نامزدگیاں داخل کیں۔

ان کے علاوہ مظہر چاوس ‘ امر چاوس ‘ احمدپاشاہ ‘ الجبری اظہر ‘سیدامیر الدین عرف اطہر سنار ‘ محمدنافع اور عامرخاں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے فی کس ایک پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔اس چناو میںا ب تک جملہ 15 امیدواروں نے 21پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ بروز بدھ 22جنوری کی صبح گیارہ بجے نامزدگیوں کے کاغذات کی چھان بین ہوگی ۔

پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24جنوری ہے ۔واضح ہو کہ پربھاگ نمبر 13۔ڈی سے سابق کارپوریٹرصابرچاوس نے اس وقت استعفیٰ دے دیاتھا جب وہ گزشتہ ریاستی اسمبلی چناو میں ناندیڑ حلقہ جنوب سے ایم آئی ایم کے امیدوار تھے ۔ انھوں نے اسمبلی الیکشن لڑالیکن وہ ہارگئے تھے ۔

DSC_0132 - Copy

وہ کانگریس کے کارپوریٹر تھے ۔انھوں نے اعلان کیاتھا کہ اگر انھیں اسمبلی چناو ایم آئی ایم اپنا امیدوار نامزدکرتی ہے تو وہ کارپوریٹر شپ سے استعفیٰ د ے دیںگے ۔کانگریس پارٹی نے اسی پربھاگ سے صابرچاوس کے خلافف سابقہ میئر عبدالستار کے فرزند عبدالغفار کو ٹکٹ دیا ہے۔کیونکہ کانگریسی لیڈران کا ماننا ہے کہ صرف عبدالغفار ہی صابرچاوس کو چیلنج دے سکتے ہیںاور کامیاب بھی ہوں گے ۔کانگریس پھر سے اس حلقہ پر اپناقبضہ حاصل کرناچاہتی ہے ۔اس لئے اصل مقابلہ کانگریس کے عبدالغفار اور ایم آئی ایم کے صابرچاوس میں ہوگا ۔لیکن صابرچاوس کے عوامی کاموں اور اُن کے حسن سلوک کی وجہ سے انھیں پربھاگ چوپالہمدینہ نگر کے ووٹرس میں کافی مقبولیت حاصل ہے۔۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading