ناندیڑ:28ڈسمبر (ور ق تازہ نیوز)ناندیڑضلع محکمہ پولس نے ناندیڑضلع و شہر مین مٹکہ ‘جوا چلانے والے اورامن وامان میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف ضلع بدر کی کاروائی کی ہے ۔ ایس پی سنجے جادھو نے اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی ‘ وزیر آباد پولس اسٹیشن کے پی آئی ‘ اور دیہی پولس اسٹیشن (سیڈکو) کے پی آئی کو کاروائی کی ہدایت دی ہے ۔ جس کے بعد دیپک ٹھاتارا سنہ ٹھاکور عمر 23 سال ساکن چراغ گلی ناندیڑ‘ سنجوسنہہ عرف رگھو راجیندر سنھ باوری عمر 30سال ساکن بگ بازار کے قریب کوٹھاناندیڑ‘ شیخ مجاہدشیخ احمد عمر 35 سال ساکن سدھناتھ پوری چوپالہ ناندیڑ‘ مرزا زبیر بیگ مرزاخواجہ بیگ عمر 24 سال ساکن بلال نگرناندیڑ‘ کیلاش جگدیش بگھانیا عمر 34 سال ساکن قدیم کوٹھا ناندیڑ‘وشال یشونت نرواڑے عمر 39 سال ساکن تاناجی نگر ناندیڑ ‘ کرن بھاسکر مانے عمر 22سال ساکن بھاویش نگر چوپالہ‘ناندیڑ ‘ مرزاوہاب بیگ خواجہ بیگ عمر 32 سال ساکن بلال نگر ناندیڑاور مرزا واحد بیگ مرزا خواجہ بیگ عمر 28 سال ساکن بلال نگرناندیڑ۔ ان تمام کے خلاف ممبئی پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 56(1)(A) (B) مہاراشٹر پولس ایکٹ کے تحت ناندیڑضلع اس سے متصل ہنگولی ‘لاتوراور پربھنی اضلاع سے ایک سال کیلئے ضلع بدر کرنے کی تجویز سب ڈویژنل پولس آفیسر ناندیڑ شہر و اتوارہ سب ڈویژن ناندیڑ کے معرفت روانہ کی گئی تھی ۔
اس تجویز پر بغور مطالعہ کرنے کے بعد سب ڈویژنل آفیسر ناندیڑ شہر واتوارہ سب ڈویژن ناندیڑ نے 9 مجرمین کو ضلع بدر کرنے کے معاملے کی 24ڈسمبر اور 27ڈسمبر کو سماعت کرتے ہوئے انکے خلاف مٹکہ و جوا کے مختلف مقدمات کے اندراج کو مدنظررکھتے ہوئے ناندیڑضلع سے ایک سال کے لئے بدر کرنے کاحکم پردیپ کلکرنی سب ڈویژنل جوڈیشیل آفیسر ناندیڑ نے جاری کیا ہے ۔تینوں اضلاع سے ملزمین آئندہ سال کیلئے ضلع بدر رہیں گے اگر اسکی خلاف ورزی کی گئی تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
جس کے بعد دیپک ٹھاتارا سنہ ٹھاکور عمر 23 سال ساکن چراغ گلی ناندیڑ‘ سنجوسنہہ عرف رگھو راجیندر سنھ باوری عمر 30سال ساکن بگ بازار کے قریب کوٹھاناندیڑ‘ شیخ مجاہدشیخ احمد عمر 35 سال ساکن سدھناتھ پوری چوپالہ ناندیڑ‘ مرزا زبیر بیگ مرزاخواجہ بیگ عمر 24 سال ساکن بلال نگرناندیڑ‘ کیلاش جگدیش بگھانیا عمر 34 سال ساکن قدیم کوٹھا ناندیڑ‘وشال یشونت نرواڑے عمر 39 سال ساکن تاناجی نگر ناندیڑ ‘ کرن بھاسکر مانے عمر 22سال ساکن بھاویش نگر چوپالہ‘ناندیڑ ‘ مرزاوہاب بیگ خواجہ بیگ عمر 32 سال ساکن بلال نگر ناندیڑاور مرزا واحد بیگ مرزا خواجہ بیگ عمر 28 سال ساکن بلال نگرناندیڑ۔ ان تمام کے خلاف ممبئی پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 56(1)(A) (B) مہاراشٹر پولس ایکٹ کے تحت ناندیڑضلع اس سے متصل ہنگولی ‘لاتوراور پربھنی اضلاع سے ایک سال کیلئے ضلع بدر کرنے کی تجویز سب ڈویژنل پولس آفیسر ناندیڑ شہر و اتوارہ سب ڈویژن ناندیڑ کے معرفت روانہ کی گئی تھی ۔