ناندیڑ: 8/ جنوری کو ٹریڈ یونینوں کا بھارت بند ،کُل جماعتی تحریک ناندیڑ کی تائید

ناندیڑ : 4جنوری ( ورق تازہ نیوز )شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر سطح پر جاری احتجاجی تحریک کے تحت ناندیڑ میں بھی مختلف پروگرام لئے جارہے ہیں

۔تمام پروگرام کل جماعتی تحریک کے پلیٹ فارم سے لئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اب تک ایک بڑا احتجاجی دھرنا اور ایک بڑ ا خواتین اجلاس منعقد کیا گیا ہے ۔

آئندہ کےلئے کیا لائحہ عمل ہوگا اس بارے میں گفتگو کرنے کےلئے جماعت اسلامی ہند کے دفتر میں کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں متفقہ طورپر چند تجویزوں کو منظوری دی گئی جسکے تحت کل جماعتی تحریک کی طرز پر ضلع کے مختلف تعلقوں میں ذیلی کمیٹیاں بنائی جائی گی اور وہاں کے لوگوں کو جوڑکر احتجاج کیا جائے گا۔

دہلی کے شاہین باغ میں جس طرز پر غیر معینہ احتجاجی مظاہرہ کیا جارہاہے اسی طرح پر ناندیڑ میں عنقریب غیر معینہ احتجاجی دھرنا شروع کیا جائے گااس میں مرد وخواتین کو شامل کیا جائے گا۔کل جماعتی تحریک کی جانب سے چلائی جارہی تحریک سے عام لوگوں کو جوڑنے اور سی اے اے ،این سی پی آر اور این پی آر سے متعلق مرکزی حکومت کی جانب سے لئے جارہے قوانین کے نقصانات کے بارے میں لوگوں کو اگاہ کرنے کےلئے شہر کے تمام بستیوں میں عمومی اجلاس لئے جائیں گے ۔جلسوں میں کل جماعتی تحریک سے وابستہ ذمہ داران کے علاوہ دیگر مذاہب کے ذمہ داران کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔اسی طرح ۸ جنوری کو ٹریڈ یونینوں کی جانب سے بھارت بند کی دی گئی کال کی مکمل حمایت کی جائے گی اور ناندیڑ میں بند منانے کی لوگوں سے اپیل کی جائے گی ۔ناندیڑ میں جو ٹریڈ یونینیں بند سے متعلق پروگرام رکھے گی ان میں شامل ہونے کی کوشش کی جائے گی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading