ناندیڑ:16جنوری(ورق تازہ نیوز)
سال نو یکم جنوری سے شروع کردہ مہم کے دوران ’مہاوترن“ نے گاہکوں کی طرف بقایہ رقم ایک کروڑ79لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔مہم کاتعاون نہ کرنے والے گاہکوں کے بجلی میٹر مستقبل طور پر منقطع کردئے ہیں ۔ ان گاہکوں کی تعداد 115 ہے ۔ علاوہ ازیں 7317 بجلی گاہکوںکے میٹرعارضی طور پر بند کئے گئے تھے ۔ناندیڑضلع میں 31016بجلی گاہکوں کی طرف 70کروڑ 18لاکھ روپے بقایہ ہیں ان میں سے 141گاہکوں کے بجلی میٹر مستقل طور پربند کئے گئے ہیں ۔ 5431 گاہکوں کی بجلی فراہمی عارضی طور پر بند کی گئی تھی اور 5601 گاہکوں سے 88لاکھ روپے بقایہ رقم کے طور پر صول کئے گئے ہیں ۔ مہاوترن کی یہ مہم اس ماہ تک جاری رہے گی۔