ناندیڑ: گوئند کوکلوار پر فائرئنگ معاملہ‘6ملزمین کے خلاف مکوکاکے تحت کاروائی

ناندیڑ:28نومبر (ورق تازہ نیوز)کانگریس ورکرگوئند کوکلوار پرفائرئنگ کرکے انھیں شدیدزخمیی کرنے کے معاملے میں چھ ملزمین کے خلاف مکوکاکے تحت قانونی کاروائی کی گئی ہے ۔ ان چھ ملزمین پرمکوکا کے تحت قانونی کاروائی کرنے کو اسپیشل انسپکٹرجنرل آف پولس ناندیڑ منوج کمار لوہیا نے منظوری دی ہے ۔ بجرنگ عرف یودھیا ‘بھیم راو نرواڑے ساکن امباڑا تعلقہ حدگاوں ‘ راجودیو راو راوت ( ساکن بارڈ تعلقہ حدگاوں ) ‘گروچرن سنگھ عرف لکی سمپورن سنگھ ساکن ابچل نگر ناندیڑ‘سید نجیب الدین عرف گڈو ولد سیدمنیر الدین ساکن ناندیڑ ‘سبھاش موہن پوار ‘اورہرویندرسنگھ عرف رندا کے خلاف یہ مکوکا قانون کے تحت پولس کاروائی کرہی ہے ۔
گوئند کوکلوار پرفائرئنگ اس لئے کی گی تھی اس نے ملزمین کو کھنڈنی کی رقم دینے سے انکار کردیا تھا ۔ اس معاملے میںاتوارہ پولس اسٹیشن میں مذکورہ چھ ملزمین کے خلاف جرم درج کیاگیاتھا ۔ہرویندرسنگھ عرف رندا کے نام سے کوکلوار سے کھنڈنی مانگی گئی تھی ۔ پولس کے مطابق کوکلوار پرگروچرن سنگھ عرف لکی اورسید نجیب الدین نے بندوق سے فائرنگ کی تھی ۔ اس مقدمہ میں ملوث پانچ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ ایک ملزم اب بھی فرار ہے ۔

دیگلور میں”مولانا آزاد حیات اورکارنامے “ عنوان پر تقریری مقابلے
ناندیڑسے محمدتقی اور ڈاکٹرفہیم احمدصدیقی مدعو
دیگلور:28نومبر (ورق تازہ نیوز)ہرسال کی طرح امسال بھی بھارت کے پہلے وزیرتعلیم مجاہدآزادی ‘مدبر ‘صحافی اور سیاست داں ‘امام الہند مولنا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد اردوہائی اسکول و جونیئر کالج دیگلور میں ”مولانا آزاد حیات اورکارنامے “ کے عنوان پر طلباءکاتقریری پروگرام رکھاگیا ہے ۔ اس پروگرام میںناندیڑ سے محمدتقی (مدیراعلیٰ ورق تازہ )اور ڈاکٹر فہیم احمدصدیقی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیاگیا ہے ۔دونوں مہمان مولانا آزاد کی شخصیت اور نظریات کے مختلف پہلووں پراظہار خیال کریں گے ۔
ادارہ کے پرنسپل شیخ رفیق احمد کی اطلاع کے مطابق تقریری پروگرام بروز ہفتہ 30نومبر کوصبح دس بجے بمقام مولانا آزاد ہائی اسکول وجونیئر کالج میں رکھاگیا ہے ۔

ناندیڑ:نوجوان کاقتل ‘ نعش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش

ناندیڑ:28نومبر (ورق تازہ نیوز)شہر کے قریب واقع ہساپور علاقہ میں پُل کے قریب سے 30سالہ نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی ہے ۔دریں اثناءقاتل کو جلد گرفتار کرنے کاتیقن یس پی وجئے کمار مگر نے دیا ہے ۔28نومبر کوصبح گیارہ بجے ہساپور میں گوداوری ندی کے قریب پُل کے پاس ایک نعش نظر آئی ۔
اس بارے میںا طلاع وزیر آباد اور لمب گاوں پولس اسٹیشن کو دی گئی ۔جس کے فوری بعد دونوں پولس اسٹیشنوں کے افسران و ملازمین اور ایل سی بی دستہ بھی جائے واردات پہنچ گئے اس وقت نوجوان کی نعش موجود تھی جس پر پیٹھ ‘ گلے اوردیگر حصوں پر تیز اسلحہ کے وار تھے جس کی وجہ سے ہی اسکی موت ہوئی ہے ۔اس طرح کااندازہ پولس نے لگایا ہے ۔پولس نے اس نامعلوم نوجوان کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ جس کے بعد انکشاف ہوا کہ متوفی کا نام رمن دیپ سنگھ رکتوگے ہے ۔جس کی عمر 30سال ہے۔ پولس نے ڈاگ اسکواڈ کوطلب کیا۔
سراغ رساں کتے نے ہساپور پُل تک ہی پہنچا۔مقتول رمن دیپ سنگھ کے بھائی امن دیپ سنگھ کی شکایت پر نامعلوم قاتل کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔معاملے کی تفتیش اے پی آئی پلیواڑ کررہے ہیں ۔جائے واردات سے ملے ثبوت کے مطابق رمن دیپ سنگھ کوکسی دوسرے مقام پر قتل کرنے کے بعد یہاں نعش لاکر پھینک دیاگیا ۔ ایس پی وجئے کمار نے بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش 360ڈگری سیلسیئس کی طرح کی جارہی ہے اورجلد ہی قاتل کوسراغ لگ جائے گا

ناندیڑ:سات سالہ لڑکی کا جنسی استحصال ‘19 سالہ نوجوان کو پولس کسٹڈی
ناندیڑ:28نومبر (ورق تازہ نیوز)سات سال کی معصوم بچی پر ہلدی کے کھیت میں لے جاکر اسے جنسی ہوس کا شکار بنانے والے 19سال کے نوجوان کو ایڈیشنل سیشن جج این ڈی کھوسے نے 29نومبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔26نومبر کوشام سات بجے تک سا ت سال کی لڑکی اپنے گھر نہیں پہنچی تھی اسلئے والدین اور دیگر رشتہ داروں نے تلاش شروع کردی لیکن اسکا کوئی پتہ نہیں چلا ۔آخرکار سات بجے کے بعدلڑکی روتے ہوئے گھر پہنچی۔جب گھر والوں نے ا س سے وجہہ پوچھی تو بتایا کہ شام ساڑھے پانچ بجے جب وہ آنگن میں کھیل رہی تھی ا س وقت پڑوس میں رہنے والے کرن عرف چھوٹیا وشواس عمر 19 سال سے کہاکہ تجھے کھیلنے کےلئے گیند خریدکردیتا ہوںاور لڑکی کو ہلدی کے کھیت میں لے گیا اور اسے اپنی ہوس کانشانہ بنایا۔گھروالوں کو سارا معاملے کی خبر ہونے کے بعد انھوں نے فی الفور لمب گاوں پولس ا سٹیشن کارخ کیااور اسکے خلاف شکایت درج کروائی ۔ اے پی آئی گنیش گوٹکے نے فی الفور کرن کو گرفتار کرلیا اور اسے ایڈیشنل جج این ڈی گھوسے کے اجلاس میں پیش کیا ۔جس پر جج نے اسے 29 نومبرتک پولس کسٹڈی تک رکھنے کاحکم دیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading