ناندیڑ کے علماءکرام اورکُل جماعتی وفد کی ایس پی سنجے کمار سے ملاقات

ناندیڑ: 23 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) گزشتہ چند دنوں سے ناندیڑ شہرکے امن وامان کو خراب کرنے کی کوششیں فرقہ پرست عناصر کررہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ مواد ڈل کر ناندیڑو مہاراشٹر کے ماحول کو کسی بھی طرح خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اس طرح کے واقعات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے آج بروز بدھ 23اکتوبر کو ناندیڑ کے تمام مکتب وفکر کے علماءکرام مختلف سماجی وملی تنظیموں کے ذمہ داران کے وفد نے ضلع ایس پی سنجے کمار مگر سے ملاقات کی اور خاطیوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کامطالبہ کرکے انھیں میمورنڈم بھی پیش کیا ۔

اس موقع پرصفاءبیت المال کے ذمہ دار مولاناسرور قاسمی صاحب نے ایس پی سے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سرور کائنات پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ سارے مسلمانوں کیلئے عظیم شخصیت ہے اورانکی شان میںگستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کرسکتے ۔لیکن کچھ سما ج دشمن عناصرناندیڑکاپُرامن ماحول خراب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔اس موقع پر جمعیتہ علماءکے قاضی رفیق ‘مولانا عظیم رضوی ‘ مسلم متحدہ محاذ کے جناب ناصر خطیب ودیگر تنظیموں کے ذمہ داران نے بھی اپنے خیالات کااظہار خیال کیا اور ملزمین کوسخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی سماج دشمن عناصر اس طرح کی حرکت کرنے کی ہمت کرے ۔

ایس پی سنجے کمار نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ پوری طرح اس معاملے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور قصورواروں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔شہر وضلع کے ماحول کو پُرامن رکھنے کی پولس انتظامیہ پوری کوشش کررہا ہے ۔سوشل میڈیا پر زیادہ نظر رکھی جارہی ہے ۔اس میمورنڈم پر قاری محمد اسد صمدی ‘حافظ عبدالحفیظ ‘ سدی سلیم دیشمکھ ‘ قاضی حافظ رفیق ‘ مسلم متحدہ محاذ کے ناظر خطیب ‘ صفا بیت المال کے مولانا سرور قاسمی ‘ مائناریٹی میڈیا ایسوسی ایشن کے محمدضمیر احمد‘امام کونسل ناندیڑ کے مولانا ایوب قاسمی‘ تحفظ ختم نبوت ناندیڑ کے مولاناسعد عبداللہ ‘قادریہ کاظمیہ ناندیڑ کے مفتی عبدالحسیب قادری‘ہپی کلب ناندیڑ کے محمدشعیب ‘ پاپولر فرنٹ آف انڈیاناندیڑ کے عابد علی ‘ایم پی جے ناندیڑ کے صدر مشتاق پٹھان‘جماعت اہلحدیث ناندیڑ کے ایڈوکیٹ محمدصادق ‘سیرت کمیٹی کے مولانا عبدالعظٰم رضوی ‘ تنظیم انصاف ناندیڑ کے عبدالماجد‘ایم اے غفار ‘نوید احمد قریشی‘مفتی سلیمان رحمانی ودیگر کے دستخط ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں