ناندیڑ کے شاہین باغ سے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کا آج خطاب

ناندیڑ:8،فروری۔(ورق تازہ نیوز)شہریت ترمیمی قانون ،این آر سی اور این پی کے خلاف کل جماعتی تحریک ناندیڑ کی جانب سے دہلی کے شاہین باغ کی طرزپر شروع کئے گئے بے مدت احتجاجی دھرنے کو23 دن مکمل ہوگئے ہیں ۔اور یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مودی حکومت شہریت ترمیمی قانون ،این آرسی اور این پی آر کو واپس نہیں لے لیتی ۔

شاہین باغ ناندیڑ کی آواز احتجاجی دھرنے میں شریک لوگوں کی رہنمائی کےلئے مالیگاو¿ں سے ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی ،رکن شوری دارلعلوم دیوبند اور صدر رابطہ مدارس اسلامیہ مہاراشٹر مفتی محمد اسماعیل قاسمی مورخہ 9 فروری بروز اتوار بعد نماز عشاءشاہین باغ ناندیڑ کی آواز اس احتجاجی دھرنے سے خطاب کریں گے ۔عوام الناس سے کل جماعتی تحریک کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ کثیر تعداد میں شریک ہوکر اپنی ملی بیداری اور ہمیت اسلامی کا ثبو ت دیں ۔