ناندیڑ کے سینئر ایڈوکیٹ امیر خان خلیل زئی کا انتقال

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) آج بتاریخ 28 اپریل 2021 بروز بروزبدھ کو ناندیڑمسلم ایڈوکیٹس فورم کے سابقہ صدر و معروف وکیل جناب امیر خان خلیل زئی صاحب(عمر 68سال) ساکن محلّہ منڈھائی کا آج صبح ساڑھے گیارہ بجے قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے.

(انا للہ وانا اللہ راجعون). اللل تعالیٰ، مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام عطاءفرمائے.

مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین یا رب العالمین.

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر بمقام گنج شہیداں کربلا ،ہتائی ،ناندیڑ میں ادا کی گئی اور تدفین متّصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔واضح رہے کہ امیر خاں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے سینئر وکیل تھے۔