ناندیڑ:19جولائی(ورق تازہ نیوز) الرضوان جونیر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس آج کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ اپنی انتھک محنت اور شاندار نتائج کے ذریعہ نہ صرف نانڈیر بلکہ مراٹھواڑہ میں اپنا نمایاں مقام بنا چکا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ NEET 2019 کے شاندار نتیجہ کے ساتھ اپنی طالب علم کو MBBS میں داخلہ دلاکر پورئے مہاراشٹر میں مسلم کا یہ پہلا کالج ثابت ہورہاہے۔

جو اپنی خود کی محنت اورFull Day کالج کے ذریعہ اور لیکچرارس کی Subjectwise پلاننگ کے تحت NEET کے Students پر خصوصی انفرادی توجہ مسلسل محنت، وکے ذریعہ نمایاں مقام بنا چُکا ہے۔ الحمداللہ الرضوان جونیر کالج سائنس کی طالبہ سعدیہ بتول قمروالدین قاضی نے 2019 کے NEET میں 94.9577 Percentile اسکورحاصل کرتے ہوئے جالنہ کے IIMSR میڈیکل کالج میں گورنمنٹ کوٹہ میں ایم بی بی ایس سال اول میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ یقینا الرضوان کالج کی منفرد پلاننگ ایک ایک Subject کے لیے 4-4 لیکچررس کی ٹیم نہ صرف State کا Syllabus، Complete کرتی ہے۔
بلکہ NEETکے Preparation کے لیے ضروری مواد اور نصاب کا تعین کرتے ہوئے NEET Exam کی مکمل تیاری اور ہر طلبہ سے انفرادی NEET کے پیپرس کی مشق کے ذریعہ طلبہ کے Negative Markingکس انداز میں کم ہو اور طلبہ NEETمیں 500 مارکس کے اوپر کیسا جائیں ان تما م بنیادی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے Subjectwise لیکچررس کی ٹیم مکمل طور پر کام کرتی ہے اسی محنت کا نتیجہ ہے کی سعدیہ بتول نے نہ صرف بارہویں کے بورڈ ایگزام میں 89 پرسنٹیج کے ساتھ ٹاپ کیا ہے بلکہ NEET میں بھی اپنے شاندار مظاہرئے کے ذریعہ 94.9577 پرسنٹائل اسکور حاصل کرکے MBBS کی Seat اپنے نام کروا لی ہے۔ یقینا اسی انداز میں الرضوان جونیر کالج سائنس آگے بھی بہتر سے بہتر NEET کے نتائج دیتے ہوئے نئی نسل کو اچھے اچھے مقام تک پہونچانے کا کام کریگا۔
جس سے نہ صرف مسلم سماج کی ترقی ہوگی بلکہ ملک کو قیمتی اثاثہ قابل طلباءکے ذریعہ ملیگا۔سعدیہ بتول کی کامیابی پر الرضوان جونیر کالج کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر، مینجمنٹ کے صدر عبدالوحید صاحب، پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ، وائس پرنسپل عرشیہ خورشید فاطمہ، اسی کے ساتھ ساتھ کالج کے تمام لیکچررس اور الرضوان گروپ آف اسکولس کی تمام Team کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔