ناندیڑ :یکم اکتوبر(ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹرمیں بڑے پیمانے پر اعلیٰ پولس افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں جس میںناندیڑ کے پولس افسران بھی شامل ہیں ۔ مہاراشٹر کے وزارت داخلہ کے سیکریٹری کیلاش گائیکواڑکے دستخط سے جاری تبادلے کے احکامات میں ناندیڑ ضلع سے بھوکر کے ایڈیشنل ایس پی وجئے پوار کوبغیر تقرر رکھ کر بھوکر میں وجئے کباڈے کو روانہ کیاگیاہے ۔
ناندیڑ کے ایڈیشنل ایس پی دت رام پوارکو احمدپور روانہ کیاگیا ہے ۔ناندیڑ کی جگہ ہنوز خالی رکھی گئی ہے۔ناندیڑ کے سب ڈویژن اتوارہ اور دھرم آباد کے ایڈیشنل کے تبادلے کئے گئے ہیں ۔ناندیڑ ضلع کے بھوکرکے ایڈیشنل یس پی عہدہ پربیڑ کے ایڈیشنل ایس پی وجئے کباڑے کاتبادلہ کیاگیا ہے ۔ وجئے کباڈے ناندیڑ کے ڈی وا ے ایس پی عہدے پرفائز رہے چکے ہیں ۔ دھرم آباد کے ڈی واے ایس پی سنیل پاٹل کو جالنہ کے عنبڑ روانہ کیاگیا ہے ۔ اتوارہ کے ڈی واے ایس پی دھنجے پاٹل کو بھور ضلع پونہ روانہ کیاگیا۔شہر ڈی واے ایس پی ابھیجیت فسکے کو بارشی سب ڈویژن شولاپور جارہے ہیں ۔ان مخلوعہ جگہوں پر نئے ڈی واے ایس پی کاابھی تک تقرر نہیں ہوا ہے ۔