ناندیڑ:یکم اکتوبر(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں”لمپی اسکین“نامی وباءپھیلی ہوئی ہے اور سب سے زیادہ ناندیڑضلع متاثر ہوا ہے ۔محکمہ مویشی پالن کی جانب سے وباءپرقابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اب تک60ہزار مویشیوں کو لمپی کا ٹیکہ دیاگیا ہے ۔اور30ہزار جانوروں کی ٹیکہ اندازی کا عمل جاری ہے ۔
جس کی وجہہ سے ضلع میں لمپی اسکین مرض قابو میں آیا ہے اس طرح کی اطلاع ڈسٹرکٹ اینمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر بی یو بودھنکرنے دی ہے ۔ پہلے ہی انسان کورونا وباءسے کافی پریشان ہیں ایسے میںمویشیوں میں لمپی اسکین وباءپھیلنے سے کسان بہت پریشان ہوگئے ہیں۔ ضلع میں 45ہزار مویشی متاثر ہوئے تھے ۔یہ مرض گائیوں میں30 فیصداور بھینس میں 1.6فیصد سے زائد پایاجاتا ہے ۔
اس مرض سے دودھ کی پیداوار میں کمی آتی ہے اور کچھ مویشی کا حمل ساقط ہوا ہے۔ ضلع میں جیسے ہی لمپی اسکین مرض جانوروں میں پائے جانے کی اطلاع ملی اس پرقابو پانے کیلئے اقدامات شروع کردئےے گئے ۔ فی الحال یہ مرض ناندیڑضلع میں قابو میں ہے ۔ ا سطرح کی اطلاع مویشی ڈاکٹر بودھنکرنے دی ہے ۔