ناندیڑ:4 1جون ۔(ورق تازہ نیوز)امسال تمام مہاراشٹر میں دسویںجماعت کانتیجہ انتہائی کم رہا ۔اس تعلق سے اردو اسکولوں میںافراتفریی پھیلی ہوئی ہے ۔خاص کر ناندیڑ شہر کے اردو اسکول بہت متاثر ہوئے ۔ اس کے علاوہ مراٹھی زبان کو عام فہم کرنا ضروری ہے ۔ اسی مقصد کے لئے ناندیڑ کے اردو اسکولوں کے انتظامیہ کمیٹیوں کی اکے نشست 18 جون بوقت سہ پہرچار بجے بمقام حضرت فاطمہ گرلز ہائی اسکول ‘عرفان نگر ]ناندیڑمیں منعقد کرنا طئے پایا ہے ۔ اسلئے شہر کے ثناءاردو ہائی اسکول‘اقراءاردو ہائی اسکول ‘ علامہ اقبال اردو ہائی اسکول‘نیشنل گرلز اردو ہائی اسکول ‘حضرت عمر فاروق ہائی اسکول ‘ اصلاح العملہائی اسکول(دونوں برانچ) ‘نورالہدیٰ ہائی اسکول ‘فیض العلوم ہائی اسکول(د ونوں برانچ) ‘مولانا آزاد ہائی اسکول ‘یوسفیہ ہائی اسکول‘ قریشیہ ہائی اسکول ‘ مدینتہ العلوم ہائی اسکول ‘نوبل ہائی اسکول ‘خیر العلوم ہائی اسکول ‘ذاکر حسین ہائی اسکول‘بیت العلوم ہائی اسکول کے ذمہ داران معہ اراکین اس نشست مں حاضر رہے کر اپنے اپنے خیالات کااظہار کریں ۔اس طرح کی اطلاع ایڈوکیٹ ایم ۔زیڈ۔صدیقی ‘صدر ڈاکٹرذاکرحسین انجمن تعلیم ناندیڑ نے دی ہے ۔