ناندیڑ کےلئے اچھی خبر ‘تین دنوں تک بارش کی پیش گوئی‘ایلو الرٹ جاری

ناندیڑ:یکمستمبر:(ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹر کے علاقائی محکمے موسمیات ممبئی نے آج دوپہر ایک بجے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناندیڑ ضلع میں 2‘3‘4 ستمبر2023 کے درمیان بارش ہوگی۔ جس کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ناندیڑ میں تقریبا ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے بارش نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسان اورعوام بھی کافی پریشان ہیں

جولائی کے اخری ہفتے میں ضلعمیں اچھی بارش ہوئی تھی لیکن اگست کے مہینے میں ایک دو مرتبہ ہی ہلکی ہلکی بارش ہوئی اس کے بعد بارش کا سلسلہ مکمل بند ہو گیا تھا لیکن اب ممبئی کے محکمہ موسمیات نے آج یکم ستمبرکو دوپہر ایک بجے ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نا ندیڑ ضلعے میں دوتا چار ستمبر کے درمیان بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے

جس کے مطابق ان تین دنوں کے دوران ضلع میں ایک یا دو مقامات پر فی گھنٹہ 30 تا 40 کلومیٹر رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ بجلی کی کڑک اور چمک کے ساآسمان پر بادل چھا جائیں گے اور بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس لیے محکمے آفات سماوی نے تمام متعلقین مشنریز اور عوام کو احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس طرح کا پریس نوٹ مہیش وڈدکر مقامی ڈپٹی کلکٹر ناندیڑ نے جاری کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading