ناندیڑ کی مختصرخبریں

ناندیڑمیںموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

ناندیڑ:7 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)شہر کے اہم علاقہ ڈاکٹر لین سے گزشتہ دنوں مزیدایک موٹرسائیکل چوری ہوئی ہے ۔ ا س علاقہ سے اب تک سینکڑوں موٹرسائیکلیںچوری ہوئی ہیں ۔ سبھی لوگ یہاں پر موجود اسپتالوں میںزیرعلاج اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے آتے ہیں اور اپنی بائیک سڑک کے کنارے پارک کرکے اسپتال میںچلے جاتے ہیں اور کچھ ہی وقفہ میں موٹرسائیکل چوری ہوجاتی ہے ۔ا س علاقہ میں موٹرسائیکل چوروں کی ٹولیاں سرگرم ہیں ۔ وزیر آباد پولس اسٹیشن میں فریادی دیوی دا س ساکن ٹاکی تعلقہ مدکھیڑ نے شکایت درج کروائی کہ گزشتہ دنوں لوٹس اسپتال میں آیاتھا ۔شام ساڑھے چھ بجے اُس نے اپنی ہیرو ہونڈا کمپنی کی موٹرسائیکل نمبر MH26-F- 2937 کھڑی کی تھی ۔کچھ دیر بعد اسپتال سے باہر آیاتو بائیک غائب تھی ۔ اس معاملے میں کل پولس اسٹیشن میں نامعلوم چو ر کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس ملازم شندے تفتیش کررہے ہیں۔

موٹرسائیکل کی ٹکرسے راہگیر کی موت

عثمان نگر :7 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)قندہار تعلقہ کے شیراڈون علاقہ میں پیدل راہگیر کو موٹرسائیکل والے نے ٹکر ماری جس میں اسکی شدیدزخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی ۔ موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ 26اکتوبر کودوپہر ساڑھے تین بجے سوریہ کانت مادھوراو¿ چاو¿رے عمر 26سال ساکن شیراڈون ضلع ناندیڑ اپنے کھیت کی سمت پیدل جارہاتھا ۔ مدھوکربابوراو¿ چاو¿رے کے اکھاڑے کے پاس سے موٹرسائیکل نمبر MH 26-AA- 9095 تیز رفتار سے جارہی تھی جس نے سوریہ کانت کوزبردست ٹکرماری اورشدیدزخمی کردیا ا،س کے بعد علاج کیلے وشنوپوری کے سرکاری دواخانہ میں داخل کیاگیا جہاں پر دوران علاج ہی اسکی موت ہوگئی۔سوریہ کانت کوٹکر دینے کے بعد موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا تھا۔سوریہ کانت کی بیوی سشما کی شکایت پر موٹرسائیکل سو ار کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی آئی بھارتی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

جنگلی خنزیر کے حملہ میں کسان کی موت

مکھیڑ: 7 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)کھیت سے گھر کی سمت واپسی کے دوران جنگلی خنزیر نے کسان پرحملہ کردیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیااور اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا ۔ یہ واقعہ کل مکھیڑ تعلقہ میں شام چھ بجے رونما ہوا ۔ شنکر ارجن جلالپور عمر 60سال ساکن موٹرگہ تعلقہ مکھیڑ کل شام چھ بجے اپنے کھیت سے کام ختم کرنے کے بعد گھر کی سمت جارہا تھا اسی دوران جنگل کے خنزیر نے اچانک اُس پر حملہ کردیا جس میں و ہ شدیدزخمی ہوگیا ۔ علاج کےلئے اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستے میں اسکی موت ہوگئی ۔ راج کمار جلالپورے کی فریادی پر اتفاقی موت کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading