ناندیڑ کی خبریں

شہر میں دو گھروں میں چوریاں‘سوا لاکھ کامال غائب
ناندیڑ:22جولائی۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے بھاگیہ نگر اور شیواجی نگر پولس اسٹیشنوں کی حدود میں چوری کی دو وارداتیں رونما ہوئی ہیں جس میں تقریبا سوالاکھ روپیوں کا مال چوری ہوا ہے ۔ بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن میں فریادی بالا کرشنا رام گوڈ ساکن کلیان نگر ناندیڑ نے شکایت درج کروائی کہ 13تا 21جولائی کے درمیان وہ گھر میں موجود نہیں تھے اسی اثناءمیںچوروں نے گھرکاقفل توڑ کر اندر داخل ہوکر تین تولہ سونے کے زیورات مالیت 75ہزار روپے چوری کرلئے ۔بیرون شہر سے واپسی کے بعد فریادی کو چوری کا پتہ چلا ۔بھاگیہ نگر پولس نے تعزیرات ہند کی دفعات 457‘380کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔ پولس کانسٹیبل کیندرے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔
٭شیواجی نگر :شہر کے ساوتری بائی پھلے نگر میں واقع مکان کا قفل توڑ کرچوروں نے نقد 45ہزارر وپے چوری کرلئے ۔ شوبھازوجہ دگمبر عمر 52سال نے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ انکے بیٹے کے علاج کی غرض سے وہ کریم نگر گئی تھی اسلئے گھر میںکوئی بھی نہیں تھ ۔اسی موقع کافائدہ اٹھاکر چوروںں نے گھر کاقفل توڑکر الماری کے لاکرکو بھی توڑ کر نقد 45ہزار روپے چوری کرلئے ۔20 جولائی کو گھر واپس آنے پرگھرکادروازہ کھلاہوانظر آیااور الماری کے لاکر سے نقدرقم بھی غائب تھی ۔ فریادی خاتون نے فی الفور شیواجی نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کیا۔پولس نے جائے واردات پہنچ کرچوری کاپنچنامہ کرکے نامعلوم افراد کے خلاف چوری کامقدمہ درج کردیا ۔ پی ایس آئی ہولکر مزید تفتیش کررہے ہیں۔

نقلی اے ٹی ایم کارڈ تیارکرکے اکاو¿نٹ سے 33ہزار روپے چوری کرلئے
بلولی:22جولائی۔(ورق تازہ نیوز) اے ٹی ایم کارڈ کوہیک کرکے اسی طرح کا جعلی اے ٹی ایم کارڈ تیارکرکے ہیکر نے فریادی کے اکاونٹ سے 33ہزار روپے نقدنکال لئے ۔ فریادی سنگیتا منوہرراو تڑنیکر عمر 47سا ل ساکن کنڈلواڑی کے مطابق 27جون کی رات دیر گئے نامعلوم ہیکر نے انکا اے ٹی ایم ہیک کرلیاا ورا سی طرز کا جعلی اے ٹی ایم کارڈ تیار کرکے فریادی کے بینک اکاونٹ سے نقد 33ہزار روپے چوری نکال لئے ۔فریادی کو اکاونٹ سے رقم نکالنے کا میسیج موبائل پرملا جسے دیکھ کر وہ پریشان ہوگئی ۔ کیونکہ اے ٹی ایم کارڈ انکے پاس ہی تھا اسکے باوجود اے ٹی ایم سے کسی نے 33ہزار روپے نکال لئے تھے ۔فریادی نے دوسرے دن صبح پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی ۔

میونسپل کارپوریشن ملازمین کا 30جولائی سے ہڑتال کافیصلہ
ناندیڑ:22جولائی۔(ورق تازہ نیوز)میونسپل کارپوریشن کے مستقل و کنٹراکٹ ملازمین کے مختلف مطالبات کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے نمائندگی کرنے کے باوجود انتظامیہ کوئی توجہ نہیںدے رہا ہے اسلئے 30جولائی سے بے مدت ہڑتال کااشارہ 21جولائی کو کارپوریشن عمارت میں منعقدہ اجلاس میں دیاگیا ہے ۔ کارپوریشن میں بیشتر جائیدادیں تقررطلب ہیں ۔زیر ملازمین کو ترقی دینے کےلئے کئی مہینوں سے لیبریونین نمایندگی کررہی ہے ۔لیکن ایک ہی ملازم کو جانور کی طرح دیگر محکموں کی ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں ۔ ترقی کے اہل ملازمین کو بھی کارپوریشن انتظامیہ ترقی سے محروم رکھ رہا ہے ۔ساتویں پے کمیشن لاگو کرکے اسکے فرق کی رقم سمیت ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کامطالبہ اس موقع پر کیاگیا ۔ ملازمین و مزدروں کے مطالبات کے لئے میونسپل کمشنر لہوراج مالی نے گزشتہ سال یونین کے ساتھ پانچ مرتبہ تبادلہ خیال کیا لیکن اس پر عمل آوری نہیں ہوئی۔حکومت کی ہدایت کے باوجود کارپوریشن انتظامیہ کوئی قدم نہیں اٹھارہا ہے ا س طرح کاالزام یونین کے صدر گنیش شنگے نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں عائد کیا ۔ ملازمین کے مطالبات کی جانب کارپوریشن کی توجہ مبذول کروانے کیلئے دوپہرچار بجے کارپوریشن کے روبرو گیٹ اجلا س کاانعقادکیاجارہا ہے اسکے بعد بھی مطالبات پرعمل آوری نہ ہونے پر 30جولائی سے کارپوریشن کے تمام محکمہ کے تمام ضروری خدمات کے ملازمین بے مدت کام بند احتجاج شروع کردیں گے۔اس اجلاس میں موڈکے ‘ سمیت بنسوڑے‘ سنیل لوکھنڈے ‘ حاجی قمر ‘راجو پاردے ‘ سجیت ٹھاکور ‘سداشیو کھندارے ‘ راج بوٹلوار ‘ شریمتی مہترے کے علاوہ دیگر مزدور و ملازمین کثیرتعداد میں موجود تھے۔

دان پیٹھی چوری کرنے والے گرفتار
ناندیڑ:22جولائی۔(ورق تازہ نیوز)یہاں کے سانگوی علاقہ میں واقع شیام مندر کی دان پیٹھی کو توڑ کر نقد رقم چوری کرکے فرار ہونے والے چوروںکوایل سی بی نے گرفتار کرکے ائیرپورٹ پولس کے سپرد کردیا ہے ۔19 جولائی کی درمیانی شب چوروںنے مندر کے گیٹ کوتوڑ کر اندر داخل ہوکر دان پیٹھی ہی چوری کرلی ۔ یہ پیٹھی ایک کھیت میں دستیاب ہوئی ۔ جس میں دس ہزار روپے تھے ۔ایل سی بی دستہ نے معاملے کی تفتیش شروع کردی اور اطلاع ملی کہ یہ چور بسمت کے رہنے والے ہیںاور سانگوی میں ایک جھونپڑ پٹی میں رہتے ہیں ۔پولس نے فی الفور چھاپہ مارکردو افراد کو تحویل میں لیا ۔جن میں پیراجی گورے اور شنکر منجولکر شامل ہیں ۔ یہ دونوں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چوری‘ لوٹ مار کے جرائم انجام دیتے ہیں ۔دونوں کی تحویل سے 900 روپے ضبط کئے گئے ۔ ایل سی بی کے پی آئی سنیل نکاڑجے کی رہنمائی میں کاروائی انجام دی گئی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading