وائی بازار میں چوری‘دو ملزمین کو پولس کسٹڈی
ناندیڑ:12 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ماہور کے وائی بازار میں کل چوری کی واردات رونما ہوئی تھی اس معاملے میں مشتبہ ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔عدالت میں پیش کرنے پر انھیںدو یوم تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیاگیا ہے ۔وائی بازار کے مشہور تاجر عثمان عبدالستار اکبانی نے سندکھیڑ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ موضع وائی بازار میںقدیم بند پڑے گھرسے 6 تا 10 نومبر کو سہ پہرچاربجے کے درمیان انڈین کمپنی کا گیس سیلنڈر قیمت ڈھائی ہزار روپے‘نقدچارسو روپے ‘دو جوڑ کپڑے سمیت چارہزارسے زائد روپیوں کاسامان چوری ہوئی ۔پولس نے فریادی کی شکایت پر مقدمہ درج کردیاتھا ۔اے پی آئی ملہار شیورکر کی رہنمائی میں این سی پی چوہان نے معاملے کی تحقیقات کی اور وائی بازا ر کے شیخ توفیق شیخ محمود اور شیخ مصطفی شیخ عبداللہ ان دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔ آج 12نومبر کو دونوں مشتبہ افراد کو ماہور کے فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس میں پیش کیاگیا اوردونوں کو 14 نومبرتک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں رکھنے کاحکم دیاگیا ہے ۔گرونانک دیو جینتی کے ضمن میں مرکزی وزیر جاوڑیکر نے گرودوارہ کے درشن لئے
ناندیڑ:12 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے شری گرونانک دیو جی کی 550 ویں پرکاش پرو کے ضمن میں گردوارہ تخت سچکھنڈ شری حضور صاحب کے درشن لئے ۔اس موقع پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شری پرتاپ پاٹل چکھلی کر‘ایم ایل اے راجیش پوار‘ بی جے پی کے مہانگر صدر پروین سالے‘ناندیڑضلع کلکٹر ارون ڈونگرے ‘ ایس پی سنجے کمار مگر‘گرودوارہ بورڈ کے رکن جگبیر سنگھ شاہو ‘ دیویندر سنگ موٹر والے ‘ گوردوارہ سپرنٹنڈنٹ گورویندرسنگھ وادھابھی موجودتھے ۔گرودوارہ بورڈ کی جانب سے شری پرکاش جاوڑیکر کو سکھ روایت کے مطابق خصوصی لباس ‘ پگڑی ‘سیروپاو ‘تلوار اور مومنٹو دے کر خیر مقدم کیاگیا ۔اس کے علاوہ پرتاپ پاٹل چکھلی کر‘ضلع کلکٹر ڈونگرے ‘ایس پی وجئے کمارکابھی استقبال کیاگیا ۔پرکاش جاوڑیکرنے اس موقع پر گرودوارہ لنگر میں پہنچ کرخدمت انجام دی ۔انھوں نے زائرین کوکھانہ تقسیم کرکے انکی خدمت کی ۔اس کے علاوہ لنگر میں بیٹھ کرپرسادکھایا۔وزیر موصوف کے ہاتھوں گرودوارہ کے احاطہ میں شجرکاری کی گئی واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے گرونانک دیو جی 550 ویں جینتی کو منانے کافیصلہ کیا ہے ۔کولہاپوری پشتہ کے 28دروازے چوری
ناندیڑ:12 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ہجاپور تعلقہ مدکھیڑ کی ندی پرتعمیر کولہاپوری پشتہ کے 52دروازوں میں سے 28 دروازے 4نومبر کو چوری ہوگئے ۔اس ضمن میں دیہاتیوں نے محکمہ آبرسانی کے سب ڈویژنل آفیسر پھلاری کو مطلع کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔مدکھیڑ تعلقہ کے موضع ہجاپور ندی پر سابقہ وزیراعلیٰ اشوک چوہان کی کوششوں سے 52دروازے کا بڑا کولہاپوری طرز کاپشتہ تعمیر کیاگیا ۔یہ مدکھیڑ تعلقہ کے سب سے زیادہ دروازے والاپشتہ ہے ۔ اسی پشتہ کے ذریعہ گاوں کا پانی سپلائی کا نظام منحصر ہے ۔ اسکے علاوہ پشتہ کے پانی سے مدکھیڑ ‘ نہاڑی ‘ ڈون گاوں ‘ ہجاپور ‘ ہجاپور تانڈا دیہاتوں کے ہزاروں کسان فیضاب ہورہے ہیں۔4نومبر کی درمیانی شب ایک گاڑی کے ذریعہ چور پشتہ کے 28 دروازے چوری کرلئے جس کی اطلاع شب دو بجے مدکھیڑ پولس اسٹیشن میں دی گئی جس پرپولس نے کہا کہ جس محکمہ کے دروازے چوری ہوئے ہیں وہاں کے آفیسر کی شکایت پر ہی چوری کامقدمہ درج ہوگا ۔ایک دروازے کی قیمت سات ہزار روپے ہے ا س طرح کُل 28 دروازوں کی قیمت ایک لاکھ 96ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔23نومبر کوناندیڑمیں سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ
ناندیڑ:(راست) دی سیرت فاونڈیشن ناندیڑ کی جانب سے 23نومبر برو ز ہفتہ 9 بجے شب 35واں سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ کاانعقاد کیاجارہا ہے ۔ جس میں حیدر آباد سے مسرور عابدی ‘ عاصر خان نعمت مصباحی ‘ قاری انیس احمد انیس ‘ برہانپور سے ہارون ایا ز‘جمیل انصاری ‘ اورنگ آباد سے خان شمیم ‘ فاروق شمم ‘ جالنہ سے شمس جالنوی‘نظام آباد سے کبیر احمدشکیل ‘اشفاق اصفی ‘ جلال اکبر ‘ عبدالخالق اسرار ‘ ڈاکٹر رضی شطاری ‘پربھنی سے پیر محمدنعمی ‘دیگلورسے قاضی ادریس علی سحر ‘اوررسید قاسم انجینئر شرکت کریں گےا۔اس کے علاوہ تمام مقامی شعراءبھی بارگاہ رسالت مآب یﷺمیں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔طرح:سرکار ﷺ کی تمثیل یہاں ہے نہ وہاں ہے
وہاں :قافیہ۔ ہے :ردیف۔
مشاعرہ خانقاہ عالیہ نقشبندیہ خالدیہ(المنزلی)دوسری منزل‘عائشہ حسین فنکشن ہال ‘دیگلورناکہ ناندیڑمیں منعقد کیاگیا ہے ۔اس طرح کی اطلاع محمدعبدالرحمن صدیقی ایڈوکیٹ نے دی ہے۔