ناندیڑ کی خبریں: 1-رینوکائی اسپتال میں موجود سونوگرافی سنٹر مہربند 2. ضلع کے آبی ذخائر میں 57فیصد پانی کاذخیرہ ہوگیا. 3-نگینہ گھاٹ پر قتل کرنے والے نوجوان کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:رینوکائی اسپتال میں موجود سونوگرافی سنٹر مہربند

ناندیڑ:21ستمبر(ور ق تازہ نیوز)حمل سے قبل ڈیلیوری سے قبل انسداد جنس کی معلومات ایکٹ 1994 پر ناندیڑ ضلع میں عمل آوری اچھی طرح سے ہورہی ہے لیکن اس ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر نلیش جئے باسٹیواڑ کے رینوکائی کریٹیکل کیئر سنٹر و ملٹی اسپیشلٹی اسپتال بافنا رووڈ ناندیڑ میں موجود سونوگرافی سنٹر پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کامرتکب پایاگیا اسلئے ڈاکٹر سریش سنہہ بسین میڈیکل ہیلتھ آفیسر ناندیڑمیونسپل کارپوریشن نے فی الفور سونو گرافی سنٹر کو پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کے تحت وجہ بتاو نوٹس جاری کردیا ہے اور 19 ستمبر کو مشاورتی اجلاس میں پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کے تحت آئندہ کی قانونی کاروائی کا مشورہ دیا ہے ۔ جس کے مطابق میونسپل کمشنر لہوراج مالی کی ہدایت و رہنمائی میں 21 ستمبر کو ڈاکٹر سریش سنہہ بسین میڈیکل ہیلتھ آفیسر نے ڈاکٹرنلیش جئے رام باسٹیواڈ کے رینوکائی کریٹیکل کیئر سنٹر و ملٹی اسپیشلٹی اسپتال بافنا رووڈ ناندیڑ میں موجود سونوگرافی مشین عوام کے مفاد کیلئے اور عدالت کے آئندہ احکامات تک مہر بند کردیا ۔اس کاروائی میں کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر و لاءآفیسراجیت پال سنگھ سندھو ‘ڈاکٹر سپریا پنڈت ‘نوڈل آفیسر پی سی پی این ڈی ٹی و میڈیکل آفیسر ایڈوکیٹ پوجا سجیت کمار راٹھوڑ ‘ضلع پی سی پی این ڈی ٹی قانونی مشیر بھاسکر جوندھڑے نے محنت کی ۔

ناندیڑضلع کے آبی ذخائر میں 57فیصد پانی کاذخیرہ ہوگیا

ناندیڑ:21ستمبر(ور ق تازہ نیوز) امسال کافی تاخیر سے سہی مگر تمام آبی ذخائر کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ہے اور سال گزشتہ کی بہ نسبت امسال 21ٹی ایم سی پانی کاذخیرہ زیادہ ہے ۔ فی الحال ضلع کے تمام آبی ذخائر میں 57فیصد پانی کا ذخیرہ ہوگیا ہے اورسب سے بڑے وشنو پوری ور منار ڈیم لبریز ہوگئے ہیں اسلئے قحط سالی کاسامنا کررہے دیہاتوں کو دلاسہ ملا ہے ۔امسال جون ‘جولائی اور اگست میں اطمینان بخش بارش نہیںہوئی تھی اسلئے ضلع کے تمام آبی ذخائر خشک ہی تھی ۔پندرہ سال میں پہلی مرتبہ وشنو پوری ڈیم پوری طرح خشک ہوگیاتھااور صفر ذخیرہ آب موجود تھا ۔ ایسے سنگین حالات کا ناندیڑشہر و دیہی علاقوں کے لوگ سامنا کررہے تھے۔اسلئے سبھی کو اطمینان بخش بارش کاانتظار تھا ۔ ناسک ضلع میں عمدہ بارش ہونے یہ پانی گوداوری ندی میں چھوڑاگیا اس پانی سے نصف جائیکواڑی کی پیاس بجھ گئی لیکن ناندیڑضلع کے ڈیمس خالی تھے ۔ لیکن ستمبر کے ماہ میں کافی اچھی بارش ہوئی جس سے پانی کا مسئلہ حل ہوگیا اور ندی ‘نالے اورپشتے بھرگئے ۔ناندیڑضلع میں اب تک اوسطا 87فیصد پانی کا ذخیرہ ہوگیا ہے ۔او راب موسم کے اختتام پر ہاتھی کی بارش سے اسکے تناسب میں مزید اضافہ کی توقع ہے ۔جس سے ذخیرہ آب میں بھی اضافہ ہوگا ۔ فی الحال منار ڈیم میں قابل استعمال ذخیرہ آب 102.65 ٹی ایم سی ‘ وشنو پوری ڈیم 80.79 ‘ ضلع کے نو اوسط ڈیم میں 70.28 ‘آٹھ اعلی سطحی پشتوں میں 58.8‘اور چھوٹے آبی ذخائر میں 105.33 ٹی ایم سی پانی کاذخیرہ موجود ہے ۔ جبکہ چار کولہاپوری پشتے آج بھی خشک ہے ۔ گزشتہ 20 سالوں میں ڈیمس میں 391.56 ٹی ایم سی ذخیرہ آب دستیاب ہواتھا ۔امسال 20 ستمبر تک 418.37 ٹی ایم سی پانی دستیاب ہوگیاہے ۔

ناندیڑ:نگینہ گھاٹ پر قتل کرنے والے نوجوان کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:21ستمبر(ور ق تازہ نیوز)16 ستمبر کو مارپیٹ میں زخمی ہوئے نوجوان کی20 ستمبر کو موت ہوگئی جس کے بعد قتل کامقدمہ درج کیاگیااور معاملے میںگرفتار قاتل کو فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس ایس پاٹل نے 23 ستمبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا۔20 ستمبر کو جگجیت سنگھ عرف جگی پوتی والے نے وزیر آباد پولس اسٹیشن میں شکایت دی کہ وہ اور دیگر دوست مل کر گرودوارہ لنگر صاحب میں سیوادار کی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ اس وقت شب دیڑھ بجے جسپال سنگھ عرف جسی دیوان سنگھ سندھو 19سال ‘ نگینہ گھاٹ کی سمت سے آیااور کہاکہ خدمت انجام دیتے وقت ناگیش نے مجھے چھیڑچھاڑ کی اور ہاتھ کے کڑے سے مارا ۔ اسی اثناءمیں ناگیش بھی وہاں پہنچ گیااورکہنے لگا کہ اسے بھی آنکھ پر مارا گیااور ناک سے خون بہہ رہاتھا اور مجھے زیادہ مارا لگا ہے ۔ ناگیش کواسپتال میںداخل کیاگیا۔ مزید علا ج جاری تھا کہ 20 ستمبر کو اسکی موت ہوگئی ۔ اسکا قتل جسپال سنگھ عرف جسی نے کیا ہے ۔ وزیر آبادپولس نے قتل کا مقدمہ درج کردیا اور پی آئی سندیپ شیولے تفتیش کی ۔ پولس نے رات دیڑھ بجے گرفتار کیااور دوسرے دن عدالت میں پیش کیاگیااور 23 ستمبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ۔اس کاروائی میں پی آئی سندیپ شیولے‘ پولس ملازمین مدھوکر ٹونگے ] سنبھاجیی ویوہارے ‘ دیوآنند مورے اور جی بی کیندرے نے کافی محنت کی ۔

ناندیڑ:بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پرشوہر نے زہریلی دواپی کرخودکشی کرلی

ناندیڑ:21ستمبر(ور ق تازہ نیوز)بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر شوہر نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی ۔اس معاملے میں اسکے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا ہے۔ فریادی دیپک جوندھڑے نے شکایت درج کروائی کہ کابھائی راہول باباراو جوندھڑے اپنے سسرال ڈونگر گاوں تعلقہ لوہا کو 14 ستمبر کوگیاتھا ۔اور اپنی بیوی کو ساتھ لانے لے جانے کیلئے سسرال والوں سے کہہ رہاتھا ۔لیکن انھوں نے بھیجنے سے انکار کردیااور الٹا مارپیٹ بھی کی ۔سسرال والوںکے رویہ سے عاجز داماد نے اسی وقت زہریلی دوا پی لی ۔ اسے علاج کے لئے سرکاری دواخانہ وشنوپوری میں داخل کیاگیا جہاں پردوران علاج موت ہوگئی ۔ اسلئے سسرال کے افرادکے رویہ کی وجہہ سے راہول نے خودکشی کی ہے ۔ا س طرح کی شکایت پر ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading