ناندیڑ کی خبریں : 1عبدالغفار و انکے بھائی کوقتل کرنے کی کوشش 2. ناندیڑ: 2ایس ٹی…3…

ناندیڑ:3مئی( ور ق تازہ نیوز)شہر کے دھنے گاو¿ں میں گزشتہ روز ٹرک فروخت کی رقم کے معاملے پر کچھ افراد نے دو بھائیوں پر جان لیواحملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی ۔ اس معاملے میں فریادی نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا جس کی ہدایت پر ملزمین کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کیاگیا ہے۔ عبدالغفارعبدالمنان عمر 32سال ساکن حمیدیہ کالونی قدوائی نگر ناندیڑ نے دیہی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 29مارچ 2019 کو شام سوا پانچ بجے دھنے گاوں میں حیدر آباد روڈ پر نیو ایم ایم جی موٹر گیرج کے سامنے کچھ افراد نے فریادی کے گیریج کے سامنے آکر کہا کہ ”تم ٹرک فروخت کے پیسے کیوں مانگ رہا ہے “پیسے مانگنے والوں کو ہم زندہ نہیں چھوڑتے ہیں“اس کے بعد ان افراد نے فریادی کو پکڑ کر لوہے کی سلاخ سے سر پر و ار کردیااس کے علاوہ ہاتھ کی انگلیوں وہاتھ پر وار کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی اسی دوران جھگڑاکورفع دفع کرنے آئے فریادی کے بھائی جنید کوبھی زبردست مارپیٹ کرکے شدیدزخمی کردیااور جان سے مارنے کی کوشش کی۔ اس معا ملے پولس اسٹیشن میں فریادی کی شکایت درج نہیں کی جارہی تھی اسلئے انھوں نے عدالت کاسہارا لیااور ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کی ۔ جس پر عدالت نے دیہی پولس اسٹیشن کوحکم دیاکہ وہ ملزمین کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرے ۔جس کی بنا پر عبدالغفار عبدالمنان کی شکایت پر ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307‘326‘324‘450‘ 323‘ 504 ‘ 34 کے تحت جرم درج کیاگیاہے ۔ اے پی آئی شری ڈی ایچ پاٹل مزید تفتیش کررہے ہیں۔

بسمت: گیس سیلنڈر کابھیانک دھماکہ‘تین افراد ہلاک

بسمت:3مئی( ور ق تازہ نیوز)بسمت تعلقہ کے موضع کرندا میں کل شب گیس سیلنڈر کابھیانک دھماکہ ہوا جس میں شوہر‘بیوی اور مستقبل کی ڈاکٹر بیٹی کی دردناک موت ہوگئی ۔ اس حادثہ کے بعد گاو¿ں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کی شب دیر گئے کرونداکے سوناجی آنند راو¿ دلوی کے مکان میں گیس سیلنڈر سے گیس کااخراج ہورہاتھا اسلئے سیلنڈر کو علیحدہ رکھاگیاتھا لیکن اس وقت بھی گیس کااخراج جاری تھاشاید اوراسی شب ڈھائی بجے بجلی سپلائی منقطع ہوگئی اسلئے گھر والوں نے چراغ روشن کیا اور اسی وقت گیس نے آگ کو لپیٹ میں لے لیااور بھیانک دھماکہ ہوگیا اورپوراگھر جل کر خاکستر ہوگیا ا س دردناک واقعہ میں سوناجی دلوی عمر 55 سال‘انکی بیوی سریکھا دلوی 50سال اور بی ایچ ایم ایس میںزیرتعلیم بیٹی پوجادلوی عمر23سال کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔رات کو ہی فائر بریگیڈ عملہ کو طلب کرکے آگ پرقابوپایاگیا۔جائے حادثہ پر عوام کا کافی ہجوم تھا ۔پولس کی مدد سے نعشوںکوباہر نکلاگیا۔

ناندیڑ: 2ایس ٹی بسوں میں ٹکر ُ16مسافرزخمی

ماہور:3مئی( ور ق تازہ نیوز)پوسد سے ماہور آنیوالی ایس ٹی بس دھانوڑا پھاٹہ پر مسافروں کواتار رہی تھی کہ ایوت محل سے عمر کھیڑ جانیوالی ایس ٹی بس نے اس کھڑی بس کو عقب سے زبردست ٹکر ماری جس یں دونوں کے کُل 16 مسافر زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ آج ۳مئی کو صبح 7:45بجے ماہور ۔ناندیڑ شاہراہ پرماہور سے سات کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق پوسدسے ماہورآنیوالی ایس ٹی بس نمبر MH 06 S- 8353 کے ڈرائیور مادھو مسکے کنڈیکٹر نشی کانت دھانوڑا(ضلع ایوت محل) پھاٹہ پر بس کو روک کر مسافروں کو نیچے اتار رہے تھے اسی وقت ایوت محل سے عمرکھیڑ جارہی بس نمبر MH 40 Q- 6109 کے ڈرائیور پروین منر کوایسا محسوس ہوا کہ سامنے والی بس آگے جارہی ہے اسلئے انھوں نے بریک نہیں لگایا اور کھڑی ہوئی بس کو ٹکر ماری ۔اس حادثہ میں 16 مسافرزخمی ہوگئے ۔ ان تمام کو ماہور کے دیہی اسپتال میں داخل کیاگیا ۔ جبکہ تین شدید زخمی مریضوںں کو مزید علاج کیلئے ایوت محل روانہ کردیاگیا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading