ناندیڑ ضلع میں 1 ہزار 15 مشتبہ افراد پر اندراج کیا گیا۔ لئے گئے 737 نمونوں میں سے 677 منفی تھے۔ 53 افراد کی اطلاع زیر التوا ہے جبکہ دو کورونا مریض مثبت ہیں
ناندیڑ 27 اپریل (ورق تازہ نیوز ): – کورونا وائرس کے سلسلے میں 27 اپریل 2020 بروز پیر شام 5 بجے تک ضلع ناندیڑ میں مجموعی طور پر 1،015 مشتبہ افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔ ان میں سے مجموعی طور پر 737 سواب نمونے لئے جا چکے ہیں ، جن میں سے 677 منفی اور 53 رپورٹس زیر التوا ہیں۔ اور 5 سیمپلس ناقابل جانچ ہیں.
اب تک لئے گئے سواب کی کل تعداد 737 ہے جن میں سے 2 مریض کووڈ 19 کے لئے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان مریضوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ، وشنوپوری ، ناندیڑ میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔
ناندیڑ شہر کے پیربرہان نگر میں مریض کی مثبت رپورٹ بدھ 22 اپریل 2020 کو موصول ہوئی۔ ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور دمہ جیسی سنگین بیماریوں سے مریض تشویشناک حالت میں ہے۔ مریض کے رابطوں سے مجموعی طور پر 80 نمونے لیئے گئے تھے ، جن میں سے سبھی کی منفی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
ناندیڑ شہر کے ابچل نگر سے مریض کی مثبت رپورٹ اتوار 26 اپریل 2020 کو ملی تھی اور اس مریض کی حالت مستحکم ہے۔ اس کے، قریبی ساتھیوں سمیت کل 16 افراد کے سواب نمونے لئے ہیں اور انہیں اورنگ آباد کی لیبارٹری میں جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ان کی رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں۔
لوگوں کو کسی بھی طرح کی افواہوں پر یقین نہیں رکھنا چاہئے بغیر کسی خوف کے احتیاطی تدابیر اپنائے. اس طرح کی اطلاع ضلع سرجن ڈاکٹر نیلکنٹھ بھوسیکر نے دی.