ناندیڑ–کاکی ناڈا ٹاؤن کے درمیان خصوصی ٹرین کا چلانے کا فیصلہ؛

کرسمس اور نئے سال پر مسافروں کو بڑی سہولت

ناندیڑ، 9 دسمبر: (ورق تازہ نیوز)کرسمس اور نئے سال کے موقع پر مسافروں کی بڑھتی ہوئی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی وسطی ریلوے نے ناندیڑ–کاکی ناڈا ٹاؤن–ناندیڑ کے درمیان خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرین نظام آباد، چیرلہ پلی، گنٹور اور وجے واڑا کے راستے اپنی مقررہ ایک فری چکر مکمل کرے گی۔

ریلوے کے مطابق، خصوصی ٹرینوں کی آمد و رفت کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

ٹرین نمبر 07142 ناندیڑ سے کاکی ناڈا ٹاؤن کے درمیان 29 دسمبر 2025 (پیر) کو روانہ ہوگی۔

ٹرین نمبر 07143 کاکی ناڈا ٹاؤن سے ناندیڑ کے لئے 30 دسمبر 2025 (منگل) کو چلے گی۔

جنوبی وسطی ریلوے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان خصوصی ٹرینوں کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، تاکہ تہوار کے دنوں میں سفری دقتوں سے بچا جا سکے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading