ناندیڑ: پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار میلہ بدھ کو منعقد ہوگا

ناندیڑ، 11 اگست: ضلع کے بے روزگار امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے "پنڈت دین دیال اُپادھیائے روزگار میلہ” کا انعقاد بدھ، 13 اگست 2025 کو صبح 10 بجے سے تعلقہ کندھار کے ’کندھار کالج آف فارمیسی، بالانتواڑی‘ میں کیا جائے گا۔

یہ میلہ ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سنٹر ناندیڑ اور کندھار کالج آف فارمیسی، بالانتواڑی کے مشترکہ انتظام سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر معروف صنعتکاروں، اسکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔

ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سنٹر کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر را۔ م۔ کولہے نے ضلع کے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 اگست کو صبح 10 بجے سے مقررہ مقام پر حاضر ہو کر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر، ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سنٹر، آنند نگر روڈ، بابا نگر، ناندیڑ سے یا ای میل [nandedrojgar01@gmail.com](mailto:nandedrojgar01@gmail.com) اور فون نمبر 02462-251674، 9860725448 (یوگیش یاڈپلوار) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading