ناندیڑ : پتھر سے کچل کرقتل کردیا

ناندیڑ:22اگست ۔(ورق تازہ نیوز)شراب کے نشے میں گھر میں باربار کھانہ طلب کرنے کی بات پرگھر میں جھگڑا ہوگیاجس کے بعد غصہ میں شرابی نوجوان کوگھر کے فرد نے پتھر سے کچل کر قتل کردیا۔ا س معاملے میں ابتداءمیں اتفاقی موت کامقدمہ درج کیاگیاتھا لیکن پولس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ پتھر سے کچل کر نوجوان کاقتل کیاگیا ۔پولس ملازم کی شکایت پرمقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق 18اگست کو چندرکانت بھانوداس گائیکواڑ عمر 30 سال ساکن بہادر پورہ قندہار شراب کے نشے میں گھر آیا اوروالد وگھر کے فرد سے کھانا مانگا جس پرگھر والوں نے کہا کہ ”تم نے ابھی کھانا کھایاتھااس لئے اب کھانا نہیں دیا جائے گا“اسکے بعد چندرکانت نے غصہ کا سامان پھینک کر ہنگامہ کیااس دوران چندرکانت کوگھر سے باہر ڈھکیل دیاگیا اور پتھر سے سر پرجگہ جگہ مارا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

علاج کےلئے سرکاری دواخانہ وشنوپوری میںداخل کیاگیا جہاں سی آر پی سی دفعہ 174کے تحت اتفاقی موت کامقدمہ درج کیاگیاتھا ۔اسکے بعد میڈیکل رپورٹ اور تفتیش میں انکشاف ہوا کہ چندرکانت کوقتل کیاگیا ۔اس لئے پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا پی آئی ڈوئی پھورے اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading