سونکھیڑ14نومبر(ورق تازہ نیوز)سونکھید پولیس نے ایک ٹیمپو میں ٹھونس کر لے جائے جا رہے تین گائے کے مویشی پکڑ لیے۔ پولیس نے 65 ہزار روپے مالیت کے مویشی اور 7 لاکھ روپے کے ٹیمپو سمیت کل 7 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا مال ضبط کیا ہے۔یہ کارروائی 13 نومبر کی رات تقریباً 9:40 بجے گشت کے دوران سونکھید کے قریب کالمبَر پھاٹا مقام پر کی گئی۔ ڈی وائے ایس پی پرشانت شندے کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پانڈورنگ مانے ‘پی ایس آئی وَیشالی کامبَلے‘پولیس اہلکار کیشو م ±نڈکر، وِشناتھ ہمبَرڈے، رمیش
واگھمارے اور وِجئے سوریہ وَنشی نے ٹیمپو نمبر MH-48 CB 3404 کی جانچ کی
جس میں مویشیوں کو انتہائی بھیڑ میں ٹھونس کر رکھا گیا تھا۔اس معاملے میں پی ایس آئی وَیشالی کامبَلے کی شکایت پرسید مبشیر رشید (31)، ساکن م ±لّا گلی، پالم کے خلاف مقدمہ نمبر 265/2025 درج کیا گیا ہے.