ناندیڑ:20مارچ(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کے ایک وکیل نے اپنی بیوی کے ساتھ کی گئی بدسلوکی کی شکایت بیوی نے تقریباً ایک دہائی کے بعد بارشی (ضلع سولاپور) پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے۔ اس شکایت میں مزید چار افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ کے ایک وکیل کی شادی 2011ءمیں ہوئی تھی۔ شادی کے چند دن بعد وکیل نے اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اُس کے ساتھ مارپیٹ کی، مختلف ٹیسٹ کروائے۔
شکایت کنندہ خاتون نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ 8 جنوری 2022ءکو ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کے دوران بھی اُس نے مارپیٹ کی۔ اتنا ہی نہیں وہ بارہا شراپ پی کر اُس سے مارپیٹ کیا کرتا تھا اور بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے باتھ روم کے علاوہ تمام گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیاتھا۔چند دنوں قبل ناندیڑ کے وزیر آباد پولیس کی مدد سے مذکورہ خاتون اپنے ماں باپ کے پاس جاسکی تھی۔ 2011ءمیں شادی ہونے کے بعد سے اُس نے صبر و تحمل سے کام لیا۔ تاہم شوہر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے بارشی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ مزید تحقیقات خاتون پولیس سب انسپکٹر کستورے کررہے ہیں۔