ناندیڑ:24 مارچ(ورق تازہ نیوز) تلنگانہ پولیس کی مدد سے ماہور پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کونوجوان کے ساتھ واپس لایا ہے جس نے مارچ کے پہلے ہفتہ میں ماہور سے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کیا تھا۔7 مارچ 2022 کو ماہور پولیس اسٹیشن کے حدود کے علاقہ سے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 363 اور 34 کے تحت مقدمہ نمبر 23/2022 درج کیا گیا تھا۔ماہورپولس انسپکٹر نامدیو ریٹھے کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولس انسپکٹر سنجے پوار، پولیس ملازمین چندر پرکاش ناگرگوجے، آدے، خواتین پولیس پسناکے اور ہوم گارڈ جوان رزاق نے لڑکی اور اس کے اغوا کار کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد پہنچے۔ حیدرآباد پولیس نے ناندیڑ پولیس کی مدد کی اور لڑکی کواغاواءکرنے والے نوجوان اور نابالغ لڑکی کوماہور لایا گیا۔ اس جرم کی جانچ اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس سنجے پوار کررہے ہیں۔