20 سے زائد معروف کمپنیاں کریں گی بھرتی، نوجوانوں کے لیے سنہری موقع
ناندیڑ – سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ میں 30 اگست 2025، بروز ہفتہ کو میگا جاب فیئر – 2025 (پلیسمنٹ ڈرائیو) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام یونیورسٹی کے زیر اہتمام Aspire Knowledge and Skills India Pvt. Ltd., پونے کے تعاون سے منعقد ہوگا۔
اس شاندار بھرتی مہم میں 20 سے زائد نامور کمپنیاں حصہ لیں گی، جن میں Amazon, Godrej, JBL, Team Lease Digital, Netwin Infosolutions, Quest Corp, Aress Software, Winjit Technologies, Pointmatrix IT Services جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔
📌 مقام: سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، لاتور-ناندیڑ روڈ، وشنوپوری، ناندیڑ
📌 تاریخ: 30 اگست 2025 (ہفتہ)
📌 وقت: صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک
تعلیمی اہلیت
اس جاب فیئر میں 12ویں پاس، ڈپلومہ ہولڈر، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔
بھرتی کا عمل
امیدوار کا اندراج
دستاویزات کی جانچ
انٹرویو
شارٹ لسٹنگ
دستیاب مواقع
نوجوانوں کو آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس، ریٹیل، کوئک سروس ریسٹورنٹ (QSR)، بینکنگ و فنانشل سروسز، زراعت و متعلقہ خدمات، تجارت و انتظامیہ، تکنیکی و غیر تکنیکی ٹریڈز جیسے مختلف شعبوں میں ملازمت پانے کا موقع ملے گا۔
طلبہ کے لیے خصوصی پیغام
تمام طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایک پروفیشنل ریزیومے تیار کریں اور تمام ضروری دستاویزات اپنے ساتھ لائیں۔
📲 آن لائن رجسٹریشن کے لیے لنک دستیاب ہے:
https://bit.ly/NANDEDJPF
رابطہ برائے مزید معلومات
آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
ڈاکٹر ششی کانت دھاولے (9970700030)
ڈاکٹر بالاجی مدھولکر (9021825131)
ڈاکٹر کے۔ چیتنیا (7385721804)
ڈاکٹر راجکمار مون (9822237545)
ڈاکٹر ارچنا سابلے (9765366793)
ڈاکٹر یوگیش لولگے (9552545248)